پاکستان

نیب کا جاری انکوائریوں، تحقیقات سے متعلق معلومات میڈیا کو فراہم نہ کرنے کا فیصلہ

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے ناکافی شواہد یا عدالت میں ناقابل قبول ہونے کے سبب متعدد انکوائریاں اور تحقیقات بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

موجودہ حکومت کی جانب سے نیب (دوسری ترمیم) ایکٹ 2022 کے ذریعے احتساب قانون میں کی گئی ترامیم کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے جاری انکوائریوں اور تحقیقات سے متعلق معلومات میڈیا سے شیئر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیب نے بیورو کے سامنے زیر التوا انکوائریوں اور تحقیقات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی، اس کے علاوہ شواہد کی کمی کے باعث ایک درجن سے زائد تحقیقات بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

ایک سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق یہ فیصلے نیب کے اعلیٰ ترین مشاورتی فورم 'نیب ایگزیکٹو بورڈ' کے اجلاس میں کیے گئے جس کی صدارت قائم مقام چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب قوانین میں ترمیم سے مسلم لیگ (ن) کے کیسز ختم کرنے کا تاثر غلط ہے، شاہدخاقان عباسی

ڈائریکٹر جنرل نیب ہیڈکوارٹرز کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی قانون کے مطابق مقدمات کو جاری رکھنے، بند کرنے یا متعلقہ محکمے کو بھیجنے کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی، رپورٹ کو مزید جائزے اور منظوری کے لیے ایگزیکٹو بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اہم پیش رفت میں نیب حکام نے ترمیم شدہ قانون کی تعمیل میں مجاز انکوائریوں اور تحقیقات کی تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کی جانب سے یہ تنقید کی جاتی رہی ہے کہ نیب کو اقتدار میں رہنے والے اپنے مخالفین کے سیاسی انتقام اور کردارکشی کے لیے استعمال کرتے ہیں، اس حوالے سے مذکورہ ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ 'نیب عوام دوست ادارہ ہے، یہ ہر فرد کی عزت نفس کے تحفظ پر یقین رکھتا ہے'۔

مزید پڑھیں: نیب قانون میں ترمیم کےخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے ناکافی شواہد یا عدالت میں ناقابل قبول ہونے کے سبب متعدد انکوائریاں اور تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

بورڈ نے مندرجہ ذیل افراد/انتظامیہ کے خلاف انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی ہے:

علاوہ ازیں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے سابق چیف ہائیڈرو گرافر معراج اے سید اور دیگر کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور 70 کروڑ 94 لاکھ روپے کے سرکاری فنڈز کے غبن کے الزام میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروس ڈیڑھ گھنٹے بعد بحال

دلیر مہندی کو انسانی اسمگلنگ کے کیس میں جیل بھیج دیا گیا