وزیراعلیٰ سندھ نے تھرکول ون کو پانی پہنچانے کیلئے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیراعلیٰ سندھ نے تھرکول بلاک ون کو بجلی کی پیداوار کے لیے نبی سر سے وجیھر تک پانی پہنچانے کی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
اس موقع تقریب سےخطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تھر بلاک ون سے کوئلے کے ذریعے ہزار 650 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، پانی کے منصوبے کے تحت فراش ریگیولیٹر سے نبی سر تک 200 کیوسک کی کینال تعمیر کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کینال کے 200 کیوسک پانی میں سے 45 کیوسک پانی پرائیویٹ پاور کمپنی کو دیا جائے گا،
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت سندھ یہ منصوبہ کویت کی سرکاری کمپنی انرٹیک کے اشتراک سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کررہی ہے جس کی لاگت 18 کروڑ 23 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان! بہت ہوگیا، بس ہم نے بہت سن لیا، وزیر اعلیٰ سندھ
منصوبے کے ارتقا کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کویت کی کمپنی کے ساتھ نبی سر سے وجیھر تک پانی کے منصوبے کےلیے جون 2021 میں معاہدہ ہوا تھا۔
کویت کی کمپنی 45 کیوسک پانی کی پائپ لائن 60.7 کلومیٹر نبی سر سے وجیھر تک بچھائی جائےگی جبکہ نبی سر میں 45 دن پانی کے ذخیرے کے لیے تالاب بنایا جائے گا اور وجیھر میں 30 دن پانی کے ذخیرے کے لیے ایک تالاب تعمیر کیا جائے گا۔
بات جاری رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ 48 کیوسک پانی کو پمپ کرنے کیلئے 4.8 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگایا جائے گا، 60 کیوسک کی 2 پمپنگ اسٹیشن بھی قائم کیے جائیں گےجبکہ41 کیوسک گندے پانی کو صاف کرنے کے لیے ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت سندھ کی کامیابی ہے کہ اتنے بڑے پانی کے منصوبے کے لیے کویت کے ساتھ معاہدے ہوا، یہ ملک کے پانی کا پہلا منصوبہ ہے جو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شب کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے، اس منصوبے سے حکومت سندھ کو 35 ارب روپے کا مستقبل میں فائدہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ کا پنجاب کی طرز پر ریسکیو 1122 کا افتتاح
یہ پروجیکٹ ایک سال کی مدت میں تعمیر ہوگا، تقریب میں صوبائی امتیاز شیخ، سید سردار شاہ، تیمور ٹالپر ، جام خان شعور ، ایم این اے میر منور ٹالپر، ڈاکٹر مہیش ملانی، ڈاکٹر کھٹومل بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
کویت کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس صوبے کی عوام کو تمام سہولیات مہیا کرنا اولین ترجیح ہے، بجلی کی پیداوار کیلئے پانی کی ضرورت ہے، پاکستان کی یہ سب سے سستی بجلی ہوگی پانی کا اس وقت شدید بحران ہے
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پانی کی قلت پر وزیراعظم سے بات کروں گا، سندھ کو اپنے حصہ کا پورا پانی ملنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی آپ کو مایوس نہیں کرےگی، چین نے اس صوبے کی بہت مدد کی۔