دنیا

چار ہاتھ، چار پاؤں کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی کا آپریشن

اداکار کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں نے ان کی تعریفیں کیں اور بچی کی خیریت کے لیے بھی دعائیں کیں۔

بھارتی ریاست بہار میں چار ہاتھ اور چار پاؤں والی بچی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد بولی وڈ اداکار سونو سود نے بچی کے آپریشن کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کرکے لوگوں کے دل جیت لیے۔

سونو سود نے 27 مئی کو ٹوئٹر پر بچی کے آپریشن ہونے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ چار ہاتھ اور چار پاؤں والی بچی کی سرجری ہو رہی ہے، فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، بس آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

سونو سود کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں نے ان کی تعریفیں کیں اور بچی کی خیریت کے لیے بھی دعائیں کیں۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق سونو سود نے جس بچی کے آپریشن کے اخراجات اٹھائے، ان کے پیٹ پر دو اضافی ہاتھ اور پاؤں تھے، جس وجہ سے انہیں سانس لینے سمیت کھانے پینے میں مشکلات درپیش تھیں۔

غریب والدین کے ہاں پیدا ہونے والی بچی کے والدین نے بہار حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کی بچی کا آپریشن کروایا جائے، تاہم حکومت کے بجائے سونو سود نے بچی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا۔

چار ہاتھ اور چار پاؤں رکھنے والی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

عاطف اسلم کی خواتین مداحوں کے ساتھ تصاویر وائرل

مرد حضرات کے ساتھ تصاویر نہیں بنواتی: ندا یاسر

فوجی قیادت کےخلاف ہرزہ سرائی: ایمان مزاری کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر پولیس، مدعی کو نوٹس