دنیا

ایلون مسک ٹوئٹر سے سب سے زیادہ تنخواہ لینے والی خاتون کو فارغ کیوں کریں گے؟

ٹوئٹر سے 17 ملین ڈالر سالانہ کمانے والی قانونی سربراہ کو نوکری گنوانے پر بھی ٹوئٹر سے علیحدہ ہونے پر 12.5 ملین ڈالرز دیے جائیں۔

ٹویٹر کی فروخت پر جہاں لاکھوں لوگ ایلون مسک کے اس فیصلے کا خیر مقدم کر رہے ہیں وہاں ایسے لوگ بھی ہیں جو ٹوئٹر کے مستقبل پر اپنے خدشات کا اظہار کر رہے ہیں اور طنز و مزاح کے میمز بنا کر ٹوئٹر پر جاری کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے گیجٹس ناؤ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی معروف اور مائکرو بلاگنگ کمپنی کی فروخت کے بعد اس میں کام کرنے والے متعدد عہدیداران بھی پریشانی کا شکار ہیں اور کئی اپنی نوکری کو جاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

ایلون مسک جہاں دنیا کے امیر ترین شخص ہیں وہاں ان کا شکار متنازع شخصیات میں بھی ہوتا ہے کیونکہ وہ دنیا کے سیاسی اور سماجی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹوئٹر کی خریداری کے بعد ایلون مسک کیا ارادے رکھتے ہیں؟

عالمی خبر رساں اداروں میں شائع کچھ خبروں کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص اور معروف ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک ٹوئٹر کے مکمل اختیارات ملنے کے بعد ٹوئٹر کی قانونی سربراہ اور سب سے زیادہ تنخواہ لینے والی خاتون ملازمہ وجایا گڈے کو اپنے عہدے سے فارغ کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ وجایا گڈے نامی خاتون ٹویٹر کی اعلیٰ قانونی مشیر ہیں اور سب سے بھاری تنخواہ لینے والی عہدیدار ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ کمپنی سے 17 ملین ڈالر(3ارب 14کروڑ 50لاکھ) سالانہ کمانے والی ٹوئٹر کی قانونی سربراہ وجایا گڈے کو ٹوئٹر کے قانونی مشیر کے عہدے سے ہٹانے کے باوجود بھی12.5 ملین ڈالرز دیے جائیں گے جس میں ٹوئٹر شیئر بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کی فروخت سے کیا کچھ تبدیل ہوگا؟

دی نیو یارک پوسٹ کے مطابق ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ کمپنی کے لیے محفوظ فنانس کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹوئٹر سے ملازمین کو برطرف اور ایگزیکٹو کی تنخواہوں میں کٹوتی کرنے کا سوچا ہے جس کی وجہ سے ٹوئٹر کی اعلیٰ قانونی مشیر ہونے کے ناطے سالانہ 17ملین ڈالرز کی خطیر رقم لینے والی وجایا گڈے کو سب سے زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔

کچھ عالمی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹوئٹر کے مستقبل کے متعلق وجایا گڈے اپنے ساتھی دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئی تھیں۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خاتون قانونی مشیر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک میم شیئر کی جس میں انہیں لبرل متعصب شخص قرار دیا گیا جبکہ اس سے قبل بھی وہ انہیں تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جب ٹوئٹر نے امریکی اور بھارتی ’حکمراں جماعتوں‘ کو جھوٹا قرار دیا

مسک کی جانب سے وجایا گڈے کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنانے پر ٹوئٹر کے ایک اور اہم عہدیدار خاتون نے ان کا دفاع کرتے ہوئے نئے مالک کے اس عمل کو ’بدگمانی‘ قرار دیا ہے۔

ٹوئٹر کی خریداری کے بعد ایلون مسک کیا ارادے رکھتے ہیں؟

رمضان ایک تحفہ ہے جس کا صحیح استعمال ہماری ذمہ داری ہے

نیدرلینڈز میں 4سالہ بچہ ڈرائیونگ کرنے نکل پڑا