پاکستان

ڈیرہ غازی خان میں ریپ و تشدد کا شکار بچہ دم توڑ گیا، ملزم گرفتار

مشتبہ شخص مرنے والے بچے کا پڑوسی ہے اور اس اسکول کا سابق گارڈ ہے جس میں بچہ پڑھتا تھا، پولیس

ڈیرہ غازی خان: صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ چھٹہ کی پولیس نے نرسری کلاس کے طالبعلم کو مبینہ طور پر ریپ اور شدید تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریپ اور تشدد کا شکار بچہ پیر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی: 4 سالہ بچہ مبینہ جنسی زیادتی، تشدد سے جاں بحق

پولیس کے مطابق نابالغ جوال ولد لعل دین موسیٰ خیل سکنہ گاؤں منا احمدانی اسکول گیا تھا جہاں وہ نرسری کلاس میں زیر تعلیم تھا۔

جب جوال معمول کے مطابق اسکول سے واپس نہیں آیا تو والدین پریشان ہو گئے تھے اور اس کی تلاش شروع کردی تھی، بعدازاں وہ گاؤں کے قریب ایک کھیت میں شدید زخمی حالت میں پایا گیا تھا۔

اسے فوری طور پر کوٹ چھوٹا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے لڑکے کا معائنہ کرنے کے بعد والدین کو بتایا کہ بچے کا ریپ کیا گیا ہے۔

اسے غازی میڈیکل کالج کے ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: مدرسے کے استاد کا بچے سے مبینہ طور پر ریپ اور تشدد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ڈان کو بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا تاکہ ان کے خلاف عدالت میں ایک مضبوط کیس تیار کیا جا سکے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص مرنے والے بچے کا پڑوسی ہے اور اس اسکول کا سابق گارڈ ہے جس میں بچہ پڑھتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ اس نے بچے کو اغوا کیا، اس کا ریپ کیا اور پھر اس گھناؤنے جرم کو چھپانے کے لیے بچے کو اینٹ اور لوہے کی راڈ سے مارا۔

کوٹ چھوٹہ پولیس نے اس سے قبل ایک نامعلوم ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 337, 367-اے اور 324 کے تحت اغوا، زیادتی اور تشدد کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ریپ کے واقعات میں اضافہ کیوں؟

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی موت اور ملزم کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ اعتراف جرم کے بعد ایف آئی آر میں دیگر متعلقہ دفعات بھی شامل کی جائیں گی۔

’حلیمہ سلطان‘ کے بولڈ فوٹوشوٹ کو دیکھ کر مداح سیخ پا

جشن ہائے بہاراں: نوروز سے ایسٹر اور ہولی سے بسنت تک

پاکستان کی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں 13 سال بعد پہلی فتح