سائنس و ٹیکنالوجی

ویوو کا پہلا فولڈایبل اسمارٹ فون کیسا ہوگا؟

اس فون کی ایک تصویر منظرعام پر آئی ہے جس میں ڈیوائس کا فولڈ ایبل ڈسپلے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویوو دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونے والا اسمارٹ فون برانڈ ہے۔

ویوو نے اب تک کوئی فولڈ ایبل اسمارٹ فون تیار نہیں کیا، جیسے سام سنگ، شیاؤمی، ہواوے، موٹرولا اور اوپو کی جانب سے پیش کیے جاچکے ہیں۔

مگر ویوو کی جانب سے 2022 میں پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون پیش کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ فون ویوو ایکس فولڈ کے نام سے پیش کیا جاسکتا ہے۔

ویوو کی جانب سے ڈیوائس کو متعارف کرانے کے حوالے سے ابھی کوئی باضابطہ بیان یا اعلان نہیں کیا گیا۔

مگر اس فون کی ایک تصویر ضرور منظرعام پر آئی ہے جو واقعی ویوو کے فولڈ ایبل فون کی ہے یا نہیں، اس کا مصدقہ طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں۔

اس لیک تصویر میں فون کا صرف فولڈ ایبل ڈسپلے دیکھا جاسکتا ہے اور کچھ فیچرز کا علم ہوتا ہے۔

یہ کسی کتاب کی طرح کھلنے والا فولڈ ایبل فون لگتا ہے۔

سابقہ لیکس کے مطابق ویوو ایکس فولڈ میں 8 انچ کا ڈسپلے کیو ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ ہوگا اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہوگی۔

فون کے اندر کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر موجود ہوگا جبکہ 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔

ویوو ایکس فولڈ میں 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگا۔

اس کے ساتھ 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 12 میگا پکسل tertiary (2 ایکس زوم سپورٹ کے ساتھ) اور 8 میگا پکسل پیری اسکوپ (5 ایکس آپٹیکل زوم) کیمرے موجود ہوں گے۔

ابھی یہ کہنا ممکن نہیں کہ یہ فون کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

ایپل کے آئی فون 14 سیریز سے منی ماڈل کو نکالے جانے کا امکان

شیاؤمی کا سستا مڈرینج اسمارٹ فون ریڈمی 10 سی

ایپل کو آئی فونز کے ساتھ چارجر یا ایئرفون نہ دینے سے 2 سال میں کتنا فائدہ ہوا؟