اوپو کے اب تک کے سب سے طاقتور اسمارٹ فونز فائنڈ ایکس 5 اور 5 پرو
اوپو نے فلیگ شپ فائنڈ ایکس 5 سیریز کے 2 فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔
فائنڈ ایکس 5 اور ایکس 5 پرو پر مشتمل اس سیریز کے فونز میں کافی کچھ زبردست ہے جیسے ہیسل بالڈ نیچرل کلر کیلیبریشن فیچر اور ماری سیلیکیون ایکس امیج پراسیسنگ چپ۔
دونوں میں سے فائنڈ ایکس 5 پرو زیادہ طاقتور فون ہے مگر دونوں کے کچھ فیچرز ایک جیسے بھی ہیں اور ان میں 5 جی سپورٹ بھی موجود ہے۔
فائنڈ ایکس 5 پرو
اس فون میں مین کیمرا اور الٹر وائیڈ کیمرا 50، 50 میگا پکسل کے سونی آئی ایم ایکس 766 سنسر سے لیس ہیں۔
مگر سپورٹ ہارڈ ویئر اور پراسیسنگ الگورتھمز زیادہ جدید ہیں۔
6 این ایم ماری سیلیکیون ایکس چپ کے نتیجے میں فون میں کافی بہتری آئی ہے جیسے اے آئی نوائز ریڈکشن اور دیگر امیج پراسیسنگ ٹاسکس وغیرہ۔
اسی چپ کی بدولت 4K الٹرا نائٹ ویڈیو ان ایبل کیا جاسکتا ہے جس سے رات میں بنائی گئی فوٹیج کے کلر اچھے ہوتے ہیں جبکہ نوائز کم ہوتی ہے۔
یہ موڈ وائیڈ اور الٹرا وائیڈ دونوں کیمروں میں دستیاب ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کاسٹیوم چپ کی بدولت فون ایچ ڈی آر ویڈیو 20-bit فی یچنیل پر ریکارڈ کرسکتا ہے۔
فون میں ہیسل بالڈ نیچرل کلر کیلیبریشن فیچر بھی ہے جبکہ فون کے فرنٹ کیمرے کی کلر ایکوریسی کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔
ہیسل الڈ کیمرے تیار کرن والی کمپنی ہے اور اسی نے فون کے ماسٹر فلٹرز کو تیار کرنے میں بھی مد فراہم کی ہے۔
اوپو کا کہنا ہے کہ مین کیمرا ایک نئے 5 ایکسز آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن سسٹم سے لیس ہے جس کے ساتھ لینس اور سنسر شفٹ ٹیکنالوجی بھی موجود ہے، جو کسی بھی موبائل فون میں پہلی بار ہے۔
کیمرا سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرا بھی ہے جس کے ساتھ 2 ایکس آپٹیکل اور 5 ایکس ہائبرڈ زوم کی سہولت دی گئی ہے۔
سیلفی کیمرے کے لیے سونی کے آئی ایم ایکس 709 سنسر کو استعمال کیا گیا ہے۔
فون میں 6.7 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جو ایک سے 120 ہرٹز میں ٹاسک کے مطابق بدل سکتا ہے۔
یہ ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنس فون ہے اور اسکرین کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس وکٹس کو استعمال کیا گیا ہے جبکہ بیک پر سرامکس پینل ہے۔
فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 12 کا امتزاج کلر او ایس 12.1 سے کیا گیا ہے۔
ایک نیا ملٹی اسکرین کنکٹ فیچر بھی ڈیوائس کا حصہ ہے جس سے فون اور ونڈوز کمپیوٹر کے درمیان سوئچ کیا جاسکتا ہے۔
ایکس 5 پرو میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 80 واٹ وائرڈ اور 50 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ چارجر سے فون کو 12 منٹ میں 0 سے 50 فیصد تک چارج کیا جاسکتا ہے۔
بیٹری کی مجموعی زندگی کو بڑھانے کے لیے بیٹری ہیلتھ انجن کی مدد ملی گئی ہے اور اس طرح 1600 بار چارج ہونے پر اس کی گنجائش گھٹ کر 80 فیصد ہوجائے گی جو کہ عام فون بیٹری کے مقابلے میں دگنا زیادہ ہے۔
فون میں اسٹیریو اسپیکرز ڈولبی ایٹموس سپورٹ کے ساتھ ہے۔
یہ فون مارچ سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا جس کا 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1300 یورو (2 لاکھ 54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔
فائنڈ ایکس 5
اس فون میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔
اینڈرائیڈ 12 آپریٹںگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 12.1 سے کیا گیا ہے جبکہ اس میں بھی ملٹی اسکرین کنکٹ فیچر موجود ہے۔
فون میں پرو ماڈل کے مقابلے میں کچھ چھوٹا 6.55 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے ساتھ 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔
فون میں ماری سیلیکون چپ اور کیمرا سیٹ اپ پرو ماڈل جیسا ہی ہے یعنی 2 کیمرے 50، 50 میگا پکسل کے ہیں بس مین کیمرا میں او آئی ایس میں سادہ امیج اسٹیبلائزیشن دیا گیا ہے۔
تیسرا 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ہے جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔
فون کی بیٹری 4800 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 80 واٹ وائرڈ اور 30 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔
دونوں فونز میں ایک ملٹی کولنگ سسٹم بھی موجود ہے مگر فائنڈ ایکس 5 واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس موجود نہیں۔
یہ فون بھی مختلف ممالک میں مارچ میں ایک ہزار یورو (ایک لاکھ 95 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔