پاکستان

کورونا وائرس: 10 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں پابندیوں میں نرمی

21 فروری کو ہونے والے اجلاس میں دوبارہ جائزہ لینے کے بعد پابندیوں سے متعلق اگلا فیصلہ کیا جائے گا، این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آنے کے بعد 10 فیصد سے کم شرح والے اضلاع اور شہروں میں پابندیوں میں نرمی کردی۔

این سی او سی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فورم نے وبائی مرض کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ان شہروں و اضلاع میں پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جہاں مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے، جبکہ متعدد شہروں میں کیسز میں کمی آنے کے بعد پابندیوں میں نرمی کردی گئی ہے۔

فورم فیصلہ کیا ہے کہ 21 فروری کو حالات کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد پابندیوں سے متعلق اگلا فیصلہ کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان، مظفر آباد، مردان، کراچی، حیدر آباد اور پشاور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 10 سے زائد ہے، یہاں کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں برقرار رہیں گی۔

وہ علاقے جہاں مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ہے:

این سی او سی بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ علاقے جہاں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد مذکورہ شرح سے زیادہ ہے وہاں درج ذیل پابندیوں کے نفاذ میں توسیع کی گئی ہے۔

وہ علاقے جہاں مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے کم ہے:

عمومی پابندیاں

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت کی جانب سے شہریوں کو ویکسین اور مکمل ویکسین کے بعد بوسٹر شاٹس لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این سی او سی کے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی گئیں۔

فورم کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5.40 فیصد کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

یاد رہے این سی او سی کی جانب سے شہریوں ماسک پہننے سمیت کورونا وائرس سے متعلق تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

عدالتوں میں اسٹے آرڈرز کی وجہ سے انتظامی بحران پیدا ہوچکا ہے، فواد چوہدری

مظفر گڑھ: پولیس نے توہین مذہب کے مشتبہ شخص کو مشتعل ہجوم سے بچالیا

کیا رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جلد شادی کرنے والے ہیں؟