دنیا

بھارت کا چین پر سرحد سے لاپتا نوجوان کو اغوا کرنے کا الزام

ہندوستانی فوج نے اپنے چینی ہم منصب سے لاپتا نوجوان میرام تروم کو تلاش اور اس کی واپسی کے لیے رابطہ کیا۔

ہندوستان کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ چین اور بھارت کی مشترکہ سرحد کے قریب سے لاپتا ہونے والے 17 سالہ ہندوستانی نوجوان کو چینی فوج نے پکڑ لیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق وزارت دفاع کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق ہندوستانی فوج نے اپنے چینی ہم منصب سے نوجوان میرام تروم کو تلاش اور اس کی واپسی کے لیے رابطہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: لداخ تنازع: بھارت، چین کے درمیان مذاکرات ’ناکام‘، سرحدی کشیدگی میں اضافہ

ایک علیحدہ ٹوئٹ میں شمال مشرقی بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے رکن اسمبلی تاپیر گاؤ نے کہا کہ نوجوان کو مبینہ طور پر منگل کو اغوا کیا گیا تھا جبکہ اس کا ایک دوست فرار ہو گیا تھا اور اس نے بھارتی حکام کو مطلع کیا۔

چینی وزارت خارجہ سے تبصرے کے لیے فوری طور پر رابطہ نہیں کیا جا سکا۔

بھارت اور چین کی طویل اور متنازع ہمالیائی سرحد پر اکثر جھڑپیں ہوتی رہی ہیں اور چین تبت کے علاقے کے طور پر اروناچل پردیش کے پورے حصے پر اپنا دعویٰ کرتا ہے۔

2020 میں وادی گولن میں دونوں ملکوں کی افواج میں جھڑپوں میں کم از کم 20 ہندوستانی اور چار چینی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سرحدی علاقے میں چین سے جھڑپ، افسر سمیت 20 بھارتی فوجی ہلاک

حالیہ برسوں میں سرحد کے قریب ہندوستانی شہریوں کے لاپتا ہونے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں، جن کے بارے میں بھارت دعویٰ کرتا رہا ہے ان فوجیوں کو چین نے اغوا کرنے کی کوشش کی البتہ چین ان دعوؤں کی تردید کرتا رہا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کروادی

دنیا کے بڑے شہروں کی ترقی میں بلدیاتی نظام کا کیا کردار ہے؟

چند سیکنڈ میں فلم کو انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنا جلد ہوگا ممکن