دنیا

فلپائن میں طاقتور طوفان سے تباہی، 146 افراد ہلاک

طوفان سے سب سے متاثرہ صوبے بوہول کے گورنر آرتھر میں 72 افراد ہلاک، 10 لاپتہ اور 13 زخمی ہو گئے، گورنر آرتھر

فلپائن میں آنے والے طاقتور طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 146 ہو گئی ہے اور حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق طوفان سے سب سے متاثرہ صوبے بوہول کے گورنر آرتھر میں 72 افراد ہلاک، 10 لاپتہ اور 13 زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: طوفان 'شاہین': بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ 48میئرز میں سے 33 نے مواصلاتی نظام خراب ہونے کے سبب دوبارہ ہم سے رابطہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکام لینڈسلائیڈنگ اور طوفان سے ہونے والی تعداد کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اپنے فیس بُک پیغام میں آرتھر نے 12 لاکھ آبادی کے صوبے میں تمام میئرز کو ایمرجنسی اختیارات استعمال کرتے ہوئے عوام کی بڑی تعداد کو کھانے اور پانی کی فراہمی کی کوشش کریں کیونکہ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ان کی اشد ضرورت ہے۔

فوجی ہیلی کاپٹر میں طوفان زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لینے کے بعد آرتھر نے کہا کہ ابتدائی جائزے سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ بوہول میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

حکومت کے مطابق 3لاکھ رہائشیوں سمیت مجموعی طور پر 7لاکھ 80ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں اور تین لاکھ افراد کو فوری طور پر اپنی رہائش گاہوں سے دوسرے مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی متعدد ریاستوں میں بدترین طوفان سے 70 سے زائد افراد ہلاک

مقامی پولیس اور عہدیداروں کے مطابق طوفان سے مجموعی طور پر 64 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ ہلاکتیں درخت اور دیواریں کرنے، لینڈسلائیڈنگ اور ڈوبنے سے ہوئیں۔

دوسری جانب دیناگت جزیرے پر بھی مختلف علاقوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 146 ہو گئی ہے۔

فلپائن روڈریگو دوترتے نے ہفتے کو طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور 4کروڑ امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا۔

انہوں آبائی علاقے میں بھی حکام سے ملاقات کی جہاں سے وہ جنوبی شہر دواؤ منتقل ہو گئے تھے اور اسی شہر کے ایک عرصے تک میئر رہنے کے بعد صدارت کے امیدوار بنے تھے۔

دوترتے نے کہا کہ جب میں نے ہوش سنبھالا تھا تو اپنی والدہ سے کہا تھا کہ اس علاقے میں قدرتی طور پر بہت طوفان آتے ہیں لہٰذا ہمیں یہاں نہیں رہنا چاہیے۔

فلپائن میں آنے والے اس طوفان کے دوران 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور ایک موقع پر ان کی رفتار 270کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی تھی جس کے ساتھ ہی یہ حالیہ عرصے میں فلپائن میں آنے والا طاقتور ترین طوفان بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت: لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان سے 25 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

بوہول کے نشیبی علاقے میں عوام نے اپنے گھر کی چھتوں پر چڑھ کر جان بچائی جس کے بعد کوسٹ گارڈ اور ریسکیو نے ان کی جان بچائی اور محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

جزیرہ دیناگت پر تقریباً تمام مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور وہاں کے رہائشیوں کو دوسرے پر کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

فلپائن میں طوفان کے بعد تقریباً 227شہر اور عالقے بجلی سے محروم ہیں اور اب تک صرف 21 علاقوں میں بمشکل بجلی بحال ہو سکی ہے جبکہ اس دوران تین علاقائی ایئرپورٹس کو بھی نقصان پہنچا۔