اوپو نے پہلے فولڈ ایبل فون فائنڈ این کی تفصیلات جاری کردیں
اوپو نے ایک ہفتے کے انتظار کے بعد بالآخر فائنڈ این کی تفصیلات جاری کردی اور کسٹمرز کے لیے اس کے فوائد سے آگاہ کیا۔
دی ورج کی رپورٹ کے مطابق اپوچیف پروڈکٹ افسر پیٹے لایو نے صحافیوں کو بتایا کہ کمپنی اس فون پر 2018 سے کام کر رہی تھی، یہ فائنڈ این کے ساتھ چھٹی جنریشنز کی داخلی پیش رفت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس پر یقین کر سکتا ہوں، میں اس کو پچھلے ہفتے سے اس سے استعمال کر رہا ہوں اور یہ حیران کن طور پر شان دار ہے اور ریفائنڈ پروکٹ ہے۔
مزید پڑھیں: اوپو کا پہلا فولڈ ایبل فون 15 دسمبر کو متعارف کرانے کا اعلان
اوپو انسائیڈ پر فائنڈ این لارج اسکوائرش فولڈنگ اوایل ای ڈی پینل اور آؤٹ سائیڈ پر چھوٹی اسکرین کے ساتھ سام سنگ کی گلیکسی زیڈ فولڈ سے ملتا جلتا ڈیزائن ہے جس کو اس وقت بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جب فون بند ہو۔
اس فون کا 120 ایچ زیڈ انر ڈسپلے 7.1 انچ ڈئیگونل ہے اور معمولی 9:8:4 لینڈ اسکیپ کا ریشو ہے، اس کے برعکس زیڈ فولڈ کا ڈسپلے جب انفولڈ کیا جائے تو لمبا ہے۔
اس کا مطلب ہے آپ کو بڑے سائز میں ویڈیوز دیکھنے کے لیے فون 90 ڈگریز پر روٹیٹ نہیں کرنا پڑتا ہے، فون کی تہہ پر ڈبل اسٹیریو اسپیکرز ہیں، جو ویڈیو دیکھنے کے لیے فون فوری کھولنے میں مدد دیتا ہے۔
اسکرین بہترین ہے اور اپوچیف پروڈکٹ افسر پیٹے لایو نے تصدیق کی ہے کہ یہ سام سنگ کا تیار کردہ پینل ہے لیکن کہتا کہ اوپو نے اس میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں اور اپنی چیزیں تیار کی ہیں۔
فائنڈ این کی اسکرین کو یوٹی جی (الٹرا-تھن گلاس) کے ذریعے تحفظ دیا گیا ہے اور اوپو اس کو 2 لاکھ فولڈ کے لیے ریٹ کر رہا ہےجو سام سنگ کے برابر ہے، پینل میں کریز وسیع ہے لیکن گلیکسی زیڈ فولڈ 3 سے کم نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوپو کا پہلا فولڈ ایبل فون نومبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان
پیٹے لایو کا کہنا تھا کہ بھاری پیٹنٹ سے تیار کی گئی ہے اور صرف اس کے لیے 100 ڈالر لاگت آتی ہے، اس ڈیزائن کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ دونوں حصوں کے درمیان بند کرتے وقت کوئی خلاف نہیں رہتا اور آپ اپنی انگلی میں کریس محسوس کرسکتے ہیں لیکن معمول کے مطابق استعمال میں یہ مشکل سے نظر آتی ہے لیکن دیکھنے کے مختلف زاویے ہیں۔
بیرونی اسکرین گلیکسی زیڈ کے مقابلے میں عام اسمارٹ فون کی طرح ہے، ایسپیکٹ ریشو 2:1 کے ساتھ 5.49 انچز پر یہ عام طور پر قابل استعمال ہے، اگر یہ فولڈ ڈیوائس نہیں ہوتی تو عام فون کی طرح پتلا ہوتا۔
فائنڈ این کی اسپیک شیٹ کے دیگر حصے ایسے ہی ہیں جو آپ 2021 کے فلیگ شپ اینڈرائیڈ سے توقع رکھتے ہیں، اس کا پروسیسر 888 اسنیپ ڈریگن ہے اور ریم 12 جی بی سے زائد، اسٹوریج 512 جی بی ہے۔
موبائل کا مرکزی کیمرا 50 میگاپکسلز کا ہے، جو سونی آئی ایم ایکس 766 سینسر پرو اور اوپو فائنڈ ایکس تھری پرو جیسا ہے اور الٹراوائیڈ 16 میگا پکسل اور 13 میگاپکسل ٹو ایکس ٹیلی فوٹو ہے۔
اس کی بیٹری 4500 ایم اے ایچ ہے اور 33 ڈبلیو پر سپر وی او او سی کیبل یا 15 ڈبلیو وائرلیسلی کے ساتھ چارج کیا جاسکتا ہے، اس میں 10 ڈبلیو ریورس وائرلیس چارجنگ بھی ہے اور اسٹینڈرڈ کیو آئی سپورٹ ہے، پاور بٹن کے ساتھ ایک فنگر پرنٹ سینسر بھی موجود ہے۔
پیٹے لایو نے کہا کہ فائنڈ این چاہے بند ہو یا کھلا ہو استعمال میں بہت آسان ہے، یہ دونوں کنفگریشنز کے درمیان اب تک دیگر کسی بھی فولڈ ایبل فون کے مقابلے میں متوازن ہے۔
مزید پڑھیں: اوپو کا منفرد کیمرے والا اسمارٹ فون پیش کرنے کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ اس سے سام سنگ کے لیے پریشانی کی بات ہونی چاہیے لیکن بدقسمتی سے اپو صرف چین میں فروخت ہو رہا ہے جہاں سام سنگ فونز تقریباً موجود نہیں ہے اور یہ 23 دسمبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا اور حیران کن طور پر 7 ہزار 699 یوآن (تقریباً 1200 ڈالر) کی کم قیمت ہوگی، جس کا ماڈل 8جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہے، اسی طرح 8 ہزار 999 یوآن (تقریباً ایک ہزار 400 ڈالر) میں آپ 12 جی/512 جی بی ماڈل حاصل کرسکتےہیں۔
انہوں نےکہا کہ فائنڈ این سستا نہیں ہے اور یہ خطے میں مین اسٹریم فلیگ شپ فون کے برابر ہیں۔