سائنس و ٹیکنالوجی

ویوو کا سب سے طاقتور بیٹری والا فون وائے 55 ایس متعارف

فون کی خاص بات اس کی طاقتور 6000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جو کسی بھی ویوو فون کے مقابلے میں سب سے بڑی بیٹری ہے۔

ویوو نے اپنا سب سے زیادہ طاقتور بیٹری والا فون وائے 55 ایس 5 جی متعارف کرا دیا ہے۔

اس فون کو متعارف کرانے کا اعلان نومبر 2021 میں کیا گیا تھا مگر اب اسے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

فون کی خاص بات اس کی طاقتور 6000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جو کسی بھی ویوو فون کے مقابلے میں سب سے بڑی بیٹری ہے۔

اس فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر موجود ہے۔

اسی طرح 6.58 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن سپورٹ فراہم کرتا ہے جبکہ 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج اوریجن او ایس 1.0 سے کیا گیا ہے جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

وائے 55 ایس 5 جی کی بیٹری کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ ہیڈ فون جیک کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اس فون میں بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو کیمرا دیا گیا ہے۔

یہ فون بلیو، پنک اور بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا اور جلد 1699 چینی یوآن (47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

رئیل می اپنا پہلا حقیقی فلیگ شپ فون 9 دسمبر کو پیش کرے گی

دنیا کا پہلا 60 میگا پکسل انڈر ڈسپلے سیلفی کیمرے والا نیا فلیگ شپ فون

سام سنگ نے اپنے نئے کم قیمت فلیگ شپ فون کی جھلک خود جاری کردی