پاکستان

بیروزگار نوجوان کی شاپنگ مال کی تیسری منزل سے کود کر خودکشی

ظہیر عاصم نے شاپنگ سینٹر کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی جس کے سبب اسے شدید چوٹیں آئیں، پولیس افسر

کراچی کے مشہور شاپنگ مال لکی ون کی تیسری منزل سے ایک بے روزگار نوجوان نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

ایف بی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او جمیل عباسی نے بتایا کہ مرحوم ظہیر عاصم نے شاپنگ سینٹر کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی جس کے سبب اسے شدید چوٹیں آئیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: بیروزگاری، غربت سے تنگ آکر چار بچوں کے باپ کی خودکشی

انہوں نے کہا کہ انہیں کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔

پولیس افسر نے نوجوان کی خودکشی کا ممکنہ سبب بے روزگاری کو قرار دیا۔

مقتول کے لواحقین نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش کاروں سے کہا ہے کہ وہ کوئی قانونی کارروائی شروع نہیں کرنا چاہتے۔

دریں اثنا شاپنگ مال انتظامیہ نے اسے ایک ’بدقسمت واقعہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل کہ نوجوان کو روکا جاتا، اس نے چھلانگ لگا دی۔

بیان میں کہا گیا کہ مال کے حکام اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال لے گئے اور پولیس کو مطلع کیا، جو اب اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بے روزگار افراد کی تعداد 21-2020 میں 66 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ جائے گی

بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ ہم سب کو یہ احساس دلاتا ہے کہ انسانی زندگی کتنی ناپائیدار ہے اور اس کی قدر کی جانی چاہیے، ہم نوجوان کے خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ اس عمل میں لکی ون مال اور نہ ہی اس کا کوئی عملہ یا کرایہ دار ذمے دار یا ملوث ہیں۔

لڑکے کے کودنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کئی لوگوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

اسپورٹس صحافی فیضان لاکھانی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کو اپنی زندگی ختم کرتے ہوئے دیکھنا بہت تکلیف دہ امر ہے۔

فلمساز فرقان ٹی صدیقی نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متوسط ​​اور لوئر مڈل کلاس طبقے کے لیے مالی طور پر زندگی بسر کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

میسی ساتویں مرتبہ ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

ادویہ ساز کمپنیاں کورونا ویکسین سے کتنے ڈالر کما رہی ہیں؟

بابا گرونانک میلے میں آنے والی سکھ خاتون نے لاہوری شخص سے شادی کرلی