پاکستان

وفاقی حکومت نے پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کر دیے

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سید کلیم امام کو سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تعینات کردیا گیا، نوٹی فکیشن

وفاقی حکومت نے پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) سید کلیم امام کو پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) گریڈ 22 کے افسر کی حیثیت سے سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تعینات کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں پاکستان ریلوے پولیس میں بطور انسپکٹر جنرل خدمات انجام دینے والے گریڈ 21 کے پی ایس پی افسر انعام غنی کا تبادلہ کرکے انہیں این ایچ ایم پی کا انسپکٹر جنرل مقرر کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وفاق نے کراچی پولیس کے سربراہ کی خدمات مانگ لیں

اسی طرح گریڈ 22 کے پی ایس پی افسر فیصل شاہکار، جو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر تھے، انہیں ریلوے پولیس کا انسپکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے حامد یعقوب شیخ کو ایک ہفتے کی مدت کے لیے وزارت خزانہ کے انچارج سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا کیونکہ موجودہ سیکریٹری چھٹیوں پر بیرون ملک گئے ہوئے ہیں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ سیکریٹری خزانہ یوسف خان کے لیے 28 اکتوبر سے 4 نومبر تک چھٹیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب کے تبادلے کے خلاف درخواست برقرار رکھنے کیلئے دلائل طلب

اسی نوٹی فکیشن کے ذریعے حکومت کی جانب سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 21 گریڈ کے افسر حامد یعقوب شیخ کو، جو سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات ہیں، ایک ہفتے کے لیے سیکریٹری خزانہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

برطانیہ کی فرانس میں ٹرالر قبضے میں لیے جانے کی مذمت

وزارت خزانہ نے مزید مہنگائی کے حوالے سے متنبہ کردیا

فیس بک نے کمپنی کا نام تبدیل کردیا