دنیا

وزیر اعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

عمران خان ریاض میں منعقد ہونے والی مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
|

وزیر اعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ ریاض میں منعقد ہونے والی ’مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم آفس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا مدینہ کے ڈپٹی گورنر سعود بن خالد الفیصل نے استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مدینہ پہنچنے کے بعد روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔

وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں اور ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی شامل ہے جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سمیت کابینہ کے دیگر ارکان بھی شامل ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ایم جی آئی سمٹ میں وزیر اعظم عمران خان ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے بارے میں اپنا نکتہ نظر شیئر کریں گے۔

مزیدپڑھیں: سعودی عرب، پاکستان کا مسئلہ کشمیر کے تصفیے کیلئے مذاکرات پر زور

مڈل ایسٹ گرین اقدامات سےمتعلق سربراہی اجلاس ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پرہورہا ہے۔

اس سے قبل دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق وہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان پر فطرت پر مبنی حل شروع کرنے کے تجربے کو بھی اجاگر کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان دوطرفہ تعلقات کے فروغ، افرادی قوت کے لیے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم قدرتی طریقوں سےان چیلنجزسےنمٹنےکے لیے پاکستان کےتجربات سےاجلاس کوآگاہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے جس میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران جدہ پہنچ گئے، سعودی ولی عہد سے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

دونوں فریق باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

دورے کے دوران وزیر اعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کریں گے اور سعودی عرب اور مملکت میں پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

چھبیس سال بعد ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا میوزیکل تھیٹر بنانے کا اعلان

ٹی ایل پی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد میں نیم فوجی دستے تعینات

پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز میں تیزی سے اضافہ