پاکستان

نیب کے ڈائریکٹر جنرل کو بیورو کا نائب چیئرمین مقرر کردیا گیا

ظاہر شاہ، نیب میں تقریباً دو دہائیوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور ادارے میں مختلف اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں، وزارت قانون

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مشاورت سے بیورو کے ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) ظاہر شاہ کو انسداد بدعنوانی ادارے کا نائب چیئرمین مقرر کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت قانون سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ظاہر شاہ، نیب میں تقریباً دو دہائیوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور ادارے میں مختلف اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔

نیب کے سابق ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر نے گزشتہ ہفتے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کے ڈپٹی چیئرمین نے استعفیٰ دے دیا

حسین اصغر کے قریبی ذرائع نے کہا تھا کہ بیورو کے لیے کام کرتے ہوئے اطمینان محسوس نہیں کر رہے تھے۔

انہیں اپریل 2019 میں نیب کا ڈپٹی چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

حسین اصغر سے معاملے پر بات کرنے کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ دستیاب نہ تھے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری بڑھنے کی پیش گوئی کردی

مینار پاکستان واقعہ: اقرار الحسن نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی حمایت کرنے پر معافی مانگ لی

بنگلور کے آئی پی ایل سے باہر ہونے پر آسٹریلین کرکٹرز کو تضحیک آمیز رویے کا سامنا