پاکستان

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے چار جوان اور لیویز سب انسپکٹر شہید

اسپن وام کے علاقے میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا، دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے چار جوان اور ایک لیویز سب انسپکٹر شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں: وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکا، 2 فوجی جوان شہید

شہید بحق سیکیورٹی اہلکاروں میں چارسدہ کے 35 سالہ حوالدار زاہد، کرم ایجنسی کے 37 سالہ حوالدار اسحاق اور 28 سالہ لانس نائیک عبدالمجید، خیبر ایجنسی کے 28 سالہ لانس نائیک ولی اور اسپن وام کے 38 سالہ سب انسپکٹر جاوید شامل ہیں۔

اس سے قبل جمعرات کو خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں پاک فوج کے کپتان شہید ہو گئے تھے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کیا تھا۔

اس سلسلے میں بتایا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاکپتن سے تعلق رکھنے والے 27سالہ کیپٹن سکندر نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: دہشت گردوں کے حملے میں کیپٹن شہید، 2 جوان زخمی

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تحریک طالبان کا دہشت گرد کمانڈر خواجہ دین عرف شیر خان بھی مارا گیا جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف انتقال کر گئے

عمر شریف کامیڈی کے 'بے تاج بادشاہ' کیسے بنے؟

لاہور خطرات سے دوچار ہے، 71ہزار گھروں سے ڈینگی کا لاروا ملا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد