کینسر کا خطرہ بڑھانے اور کم کرنے والی غذائیں
کینسر کے نتیجے میں اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جو 2000 میں 62 لاکھ تھی مگر 2020 میں ایک کروڑ تک پہنچ گئی۔
کینسر اس وقت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا ایسا جان لیوا مرض ہے جس کا علاج تو ممکن ہے مگر وہ کافی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے اور وہ بھی اس صورت میں جب سرطان کی تشخیص ابتدائی مراحل میں ہوجائے۔
4 فروری 2021 کو ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر عالمی ادارہ صحت سے منسلک انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر (آئی اے آر سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زشتہ 2 دہائیوں کے دوران کینسر کے شکار ہونے والے افراد کی تعداد میں لگ بھگ 2 گنا اضافہ ہوچکا ہے۔