سائنس و ٹیکنالوجی

سام سنگ پہلی بار 108 میگا پکسل گلیکسی اے سیریز کا حصہ بنانے کیلئے تیار

سام سنگ نے اتنا طاقتور کیمرا اب تک صرف فلیگ شپ فونز میں ہی استعمال کیا مگر اب ایک مڈرینج فون میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دنیا میں پہلی بار 108 میگا پکسل کیمرے سے لیس فون نومبر 2019 میں شیاؤمی کے مڈرینج فون می نوٹ 10 کی شکل میں سامنے آیا تھا۔

یہ کیمرا سنسر سام سنگ کا تیار کردہ تھا جسے شیاؤمی نے یہ کیمرا سنسر متعدد فونز میں استعمال کیا گیا مگر حیران کن طور پر سام سنگ کی جانب سے اسے بس ایس اور نوٹ سیریز کے فونز کے لیے ہی استعمال کیا گیا۔

مگر آنے والے ہفتوں میں یہ صورتحال تبدیل ہونے والی ہے اور سام سنگ کی جانب سے پہلی بار مڈرینج گلیکسی اے سیریز کے ایک ماڈل میں 108 میگا پکسل کیمرا دیا جارہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق گلیکسی اے 73 اس سیریز کا پہلا فون ہوگا جس میں 108 میگا پکسل کیمرا موجود ہوگا۔

سام سنگ کو توقع ہے کہ اس طرح وہ شیاؤمی کے مڈرینج فونز کا زیادہ بہتر طریقے سے مقابلہ کرسکے گی۔

رپورٹ کے مطابق گلیکسی اے 73 میں سام سنگ کا تیار کردہ آئی ایس او سیل ایچ ایم 2 1/1.52 سنسر استعمال کیا جائے گا۔

یہ کمپنی کا تیار کردہ سب سے چھوٹا 108 میگا پکسل سنسر ہے جو 0.7µm پکسلز سے لیس ہے۔

ایسا بھی مانا جارہا ہے کہ گلیکسی اے 73 میں پہلی بار اس سیریز کے کسی فون میں امیج آپٹیکل اسٹیبلائزیشن کو بھی کیمرا سیٹ اپ کا حصہ بنایا جائے گا۔

مختلف افواہوں کے مطابق 2022 میں گلیکسی اے سیریز کے تمام فونز میں امیج آپٹیکل اسٹیبلائزیشن کو شامل کیا جائے گا۔

آئی فون 13 سیریز کے چند 'خفیہ' فیچرز

ہواوے میٹ 50 پرو اکتوبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان

اوپو ایف 19 سیریز کا نیا فون کم قیمت میں پیش کیے جانے کا امکان