دنیا

شمالی کوریا کا ’ایٹمی صلاحیت‘ کے حامل پہلے کروز میزائل کا تجربہ

میزائل انتہائی اہمیت کا ایک اسٹریٹجک ہتھیار ہے اور 1500 کلومیڑ تک فاصلہ طے کرسکتا ہے، سرکاری میڈیا

شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے بارے میں تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ میزائل ایمٹی صلاحیت کا حامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹز‘ نے شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا ’سی این اے‘ کا حوالہ دے کر کہا کہ میزائل ’انتہائی اہمیت کا ایک اسٹریٹجک ہتھیار‘ ہے اور 1500 کلومیڑ تک فاصلہ طے کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کی جانب سے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

انہوں نے مزید کہا کہ ’میزائل دشمن کی حدود میں داخل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے‘، شمالی کوریا نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

شمالی کوریا کے کروز میزائل کے مقابلے میں بیلسٹک میزائلوں پر کم تنقید ہوتی ہے کیونکہ ان پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت پابندی عائد نہیں ہے۔

امریکا میں قائم کارنیگی انڈومنٹ برائے بین الاقوامی پیس کے سینئر فیلو انکت پانڈا نے کہا کہ شمالی کوریا میں یہ پہلا کروز میزائل ہوگا جسے واضح طور پر 'اسٹریٹجک' کردار کے لیے بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے میزائل تجربات پر معافی مانگی لی، ٹرمپ کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ ’یہ ایٹمی صلاحیت رکھنے والے نظام کے لیے ہے‘۔

یہ واضح نہیں ہے کہ شمالی کوریا نے جوہری میزائل بنانے کے لیے درکار ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کر لی ہے جو کروز میزائل پر لے جانے کے لیے کافی ہے لیکن شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے رواں برس کے شروع میں کہا تھا کہ چھوٹے بم تیار کرنا ایک اولین مقصد ہے۔

شمالی اور جنوبی کوریا اسلحے کی تیز دوڑ میں مبتلا ہیں جس کے بارے میں تجزیہ کاروں کو خدشہ ہے کہ خطے کو طاقتور نئے میزائلوں سے بھر دیا جائے گا۔

جنوبی کوریا کی فوج نے یہ نہیں بتایا کہ آیا اس نے شمالی کوریا کے تازہ ترین تجربات کا پتا لگایا ہے لیکن اس نے کہا کہ وہ امریکا کے تعاون سے ایک تفصیلی تجزیہ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا 2 مختصر فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

امریکی فوج کی انڈو پیسفک کمانڈ (انڈوپاکوم) نے کہا کہ وہ ان رپورٹس سے آگاہ ہے اور اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ رابطہ کر رہا ہے۔

انڈوپاکوم نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کا اقدام فوجی پروگرام کی ترقی اور پڑوسیوں اور بین الاقوامی برادری کو لاحق خطرات کا باعث بنا ہے۔

جیمز مارٹن سینٹر فار نان پیلیفریشن اسٹڈیز کے میزائل محقق جیفری لیوس نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ رینج زمینی حملہ کروز میزائل بیلسٹک میزائلوں سے کم خطرہ نہیں اور یہ شمالی کوریا کے لیے غیرمعمولی صلاحیت ہیں۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ یہ ایک اور نظام ہے جو میزائل ڈیفنس ریڈار کو بھی دھوکا دے سکتا ہے۔

'صنفِ آہن' میں کبریٰ خان اور سجل علی کے کرداروں کی جھلک سامنے آگئی

ججز تعیناتی پر وکلا کے احتجاج کے محرکات سمجھ سے بالاتر ہیں، چیف جسٹس

ایران کے ساتھ جوہری نگرانی کا معاہدہ، مذاکرات کی اُمید بڑھ گئی