پاکستان

پی ایس او نے حصص پر منافع دینے کا اعلان کردیا

اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ نے 30 جون 2021 کو ختم ہونے والے سال کے لیے 17.05 ارب روپے کا ای اے ٹی جاری کردیا۔

کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او) نے 29.14 ارب روپے کے ٹیکس کے بعد منافع (پی اے ٹی) کا اعلان کردیا جو 30 جون 2021 کو ختم ہونے والے سال کے لیے (ای پی ایس) 62.07 روپے فی حصص ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے 10 روپے فی شیئر کیش ڈیویڈنڈ کا بھی اعلان کیا ہے۔

اینگرو کی آمدنی میں 88 فیصد اضافہ

اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ نے 30 جون 2021 کو ختم ہونے والے سال کے لیے 17.05 ارب روپے کا ای اے ٹی (29.60 روپے فی حصص) جاری کردیا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں موجودہ پی اے ٹی پر 9 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جو 88 فیصد بنتا ہے اور ای پی ایس 15.73 روپے رہا۔

بورڈ نے دوسری سہ ماہی کے لیے 7 روپے فی حصص نقد منافع کا بھی اعلان کیا۔

سونیری بینک کی آمدنی میں 1.8 ارب روپے اضافہ

رپورٹ کے مطابق سونیری بینک کی ششماہی سال کی خالص سود آمدنی 5 ارب 50 کروڑ روپے رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 5 ارب 35 کروڑ روپے تھی۔

علاوہ ازیں سونیری بینک لمیٹڈ کے پی اے ٹی میں 61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 30 جون 2021 کو ختم ہونے والے ششماہی میں ایک ارب 82 کروڑ روپے بنتا ہے جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے میں ایک ارب 12 کروڑ روپے تھا۔

جب اندھیرے میں طالبان پر تیر چلتے ہیں

پاکستان کی بھارت میں تاریخی مسجد کو 'غیر منصفانہ طور پر مسمار' کرنے کی مذمت

بھارتی فنڈنگ رکنے سے ٹی ٹی پی انتشار کا شکار ہے، فواد چوہدری