پاکستان

ملک میں کورونا کے 4 ہزار 934 نئے کیسز، 102 اموات رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 تک پہنچ چکی ہے جس میں سے 85 ہزار 633 کیسز فعال ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 934 کیسز سامنے آئے اور 102 مریض انتقال کر گئے۔

علاوہ ازیں 3 ہزار 376 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب بھی رہے جس کے بعد شفایاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 474 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے ہونے والی 102 اموات میں سے 45 اموات وینٹیلیٹرز پر زیر علاج مریضوں کی تھیں، وبا کے باعث سندھ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

علاوہ ازیں پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 تک پہنچ چکی ہے جس میں سے 85 ہزار 633 کیسز فعال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان دورانیہ کم کرکے 28 دن کردیا گیا

ملک کے چار بڑے شہروں میں وینٹی لیٹرز پر زیر علاج کووڈ مریضوں کی شرح بہاولپور میں 40 فیصد، پشاور میں 36 فیصد، ملتان میں 42 فیصد اور اسلام آباد میں 47 فیصد ہے۔

علاوہ ازیں بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مریضوں کی شرح ایبٹ آباد میں 71 فیصد، کراچی میں 59 فیصد، دیامیر میں 50 فیصد اور سوات میں 44 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کے لیے 59 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 19 ہزار 978 ٹیسٹس، پنجاب میں 19 ہزار 773، خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 994، اسلام آباد میں 5 ہزار 421، بلوچستان میں 974، گلگت بلتستان میں 743، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 514 ٹیسٹ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: عالمی ادارہ صحت کا کووڈ کے علاج کیلئے 3 ادویات کا ٹرائل شروع کرنے کا اعلان

ملک بھر میں کووڈ مریضوں کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 450 مریض زیر علاج ہیں جبکہ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں اس وبا کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کچھ یوں ہے:

اب تک ملک بھر میں کووڈ کی تشخیص کے لیے ایک کروڑ 67 لاکھ 5 ہزار 527 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں جبکہ اس وبا کے علاج کے لیے مختص 639 ہسپتالوں میں 5 ہزار 42 مریض زیر علاج ہیں۔

نیب نے کوئی زیادتی کی ہے تو عدالت سے رجوع کریں، چیئرمین نیب

داسو حملے کی منصوبہ بندی 'این ڈی ایس اور را' نے افغانستان میں کی، وزیر خارجہ

ٹوئٹر نے اپنی ویب سائٹ کو ری ڈیزائن کردیا