دنیا

سعودی عرب: نمازوں کے اوقات کار میں دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت

حکومت تیل کی کمائی پر انحصار کم کرنے کے لیے سیاحت اور انٹرٹینمنٹ سمیت دیگر متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

سعودی عرب میں نمازوں کے اوقات کار میں دکانیں کھلی اور کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ریاض سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری اخبار کے مطابق سعودی عرب میں دن میں پانچ نمازوں کے اوقات کار میں دکانیں اور دیگر کاروباری سرگرمیاں بغیر وقفے کے جاری رکھی جا سکتی ہے۔

مزیدپڑھیں: سعودی عرب میں خواتین کو والد یا مرد سرپرست کے بغیر زندگی گزارنے کی اجازت

سعودی سلطنت میں معاشرتی اور معاشی اصلاحات کا یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے جس کا تیل پر انحصار کم کر کے نجی شعبوں کو ترقی دینا ہے۔

کونسل آف سعودی چیمبرز کے فیصلے کے بعد دہائیوں پرانا اقدام غیر موثر ہوجائے گا جس کے تحت نماز کے اوقات کار کے دوران تمام دکانوں اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کو کم از کم آدھے گھنٹے کے لیے بند کردیا جاتا تھا۔

’عکاظ‘ نامی اخبار نے بزنس فیڈریشن کے ایک مراسلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’کورونا وبا کے دوران دکان کے مالکان اور خریداروں کی صحت کو مد نظر کرتے ہوئے ہم تمام دکاندار پر زور دیتے ہیں کہ وہ بشمول نماز کے اوقات کار میں اپنی دکانیں اور کاروبار کھلا رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: غیر ملکی نامحرم مرد و خواتین کو ایک ساتھ کمرہ لینے کی اجازت

سعودی حکومت کے میڈیا آفس نے غیرملکی خبرساں ادار ’رائٹرز‘ کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست پر فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

گزشتہ چند سال سے سعودی عرب کی تیل کی کمائی میں مسلسل کمی آرہی ہے اور حکومت تیل کی کمائی پر انحصار کم کرنے کے لیے سیاحت اور انٹرٹینمنٹ سمیت دیگر متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

ریاض حکومت نے حالیہ چند سال میں نہ صرف وہاں خواتین سیاحوں کے لیے نرمیاں متعارف کرائی ہیں بلکہ پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ کرنے، انہیں غیر محرم کے ساتھ نوکری کرنے، ماڈلنگ و اداکاری کرنے اور فیشن ویکس میں شرکت کی اجازت بھی دی ہے۔

اب سعودی عرب میں خواتین غیر محرم مرد کے ساتھ نوکری بھی کرتی ہیں اور خواتین اداکاری کے شعبے میں بھی سامنے آئی ہیں۔

جون میں سعودی عرب نے اپنے قانون میں اہم تبدیلی کی تھی جس کے بعد اب ملک میں رہنے والی خواتین، والد یا کسی مرد سرپرست کی مرضی کے بغیر آزادانہ زندگی گزار سکیں گی۔

اہم ترین اسلامی ملک سعودی عرب نے پہلی بار عام سیاحت کا اعلان کرتے ہوئے غیر ملکی خواتین کو عبایا پہننے سے بھی آزاد قرار دیا تھا جس کے بعد اکتوبر 2019 میں سعودی عرب نے غیر ملکیوں کی سیاحت کے لیے توجہ حاصل کرنے کی غرض سے انہیں مزید آسانیاں دینے کا اعلان کردیا تھا۔

طلاق سے متعلق مذاق میں بات کی، لوگوں نے سچ سمجھا، صنم جنگ

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے کی منظوری

پہلا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ میں 31 رنز سے شکست