سائنس و ٹیکنالوجی

سام سنگ کا پہلا انڈر ڈسپلے کیمرا فون اگست میں متعارف کرائے جانے کا امکان

سام سنگ کے نئے فولڈ ایبل فونز اور اسمارٹ واچز کو 3 اگست 2021 کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

گلیکسی زی فلپ 3، گلیکسی زی فولڈ 3، گلیکسی واچ 4 سیریز اور گلیکسی بڈز 2 اگست میں متعراف کرائے جائیں گے۔

یہ دعویٰ ایک نئی رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔

سام موبائل کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ کے نئے فولڈ ایبل فونز اور اسمارٹ واچز کو 3 اگست 2021 کو متعارف کرایا جائے گا۔

درحقیقت یہ نئے فونز گلیکسی نوٹ سیریز کی جگہ متعارف کرائے جائیں گے کیونکہ کمپنی نے پہلے ہی عندیہ دیا تھا کہ اس سال نوٹ سیریز کو پیش نہیں کیا جائے گا۔

تو اس سال نوٹ سیریز کی جگہ زی فلپ 3 اور زی فولڈ 3 فلیگ شپ ڈیوائسز کی شکہ میں پیش کیے جائیں گے اور اس بار فولڈ ایبل فونز کی قیمتیں بھی گزشتہ ماڈلز سے کم رہنے کا امکان ہے۔

مختلف لیکس کے مطابق ان میں گلیکسی زی فولڈ 3 کمپنی کا پہلا فون ہوگا جس میں سیلفی کیمرا ڈسپلے کے اندر چھپا ہوگا۔

اس فون میں 6.2 انچ کا سپر امولیڈ انفٹنی او کور ڈسپلے اور 7.5 انچ کا سپر امولیڈ فولڈ ایبل ڈسپلے موجود ہوگا۔

فون میں ایک 10 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں ہوگا جبکہ 16 میگا پکسل سیلفی کیمرے کو فولڈ ایبل اسکرین کے اندر چھپایا جائے گا۔

یہ فون اسنیپ ڈراگون 88 پراسیسر سے لیس ہوگا جس کے ساتھ 12 سے 16 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج موجود ہوگی۔

فون میں اسٹیریو اسپیکرز، واٹر اینڈ ڈسٹ ریزیزٹنس، 5 جی، وائی فائی 6 ای، بلیوٹوتھ 5.0، یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ اور 4500 ایم اے ایچ بیٹری جیسے فیچرز ہوسکتے ہیں۔

اس کے مقابلے میں زی فلپ میں 6.7 انچ کا فولڈ ایبل سپر امولیڈ انفٹنی او ڈسپلے موجود ہوگا گلیکسی زی فلپ سے زیادہ بڑا ہے جبکہ کور ڈسپلے 1.83 انچ کا ہوگا۔

فون میں 12، 12 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہوگا جبکہ ایک 10 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہوسکتا ہے۔

اس فون میں بھی اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہوگا جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی جائے گی۔

دیگر فیچرز میں 5 جی، وائی فائی 6، بلیوٹوتھ 5.0، یو ایس بی ٹائپ سی، 3300 ایم اے ایچ بیٹری، 15 واٹ فاسٹ چارجنگ اور وائرلیس چارجنگ قابل ذکر ہوں گے۔

سام سنگ نے سب سے چھوٹے پکسلز والا اسمارٹ فون کیمرا سنسر پیش کردیا

سام سنگ کا سستا ترین 5 جی فون گلیکسی اے 22

سام سنگ نے خاموشی سے ایک مڈرینج 5 جی فون پیش کردیا