پاکستان

پاکستان میں کورونا کی وبا کے دوران دوسری عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی

نماز عید کے اجتماعات میں پاکستان کی ترقی، سلامتی و خوشحالی، کشمیر، فلسطین اور مسلم امہ کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
|

ملک بھر میں کورونا کی وبا کے دوران دوسری عیدالفطر سخت بندشوں کے تحت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، اس سلسلے مساجد، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

نماز عید کے اجتماعات میں پاکستان کی ترقی، سلامتی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مزیدپڑھیں: شوال کا چاند نظر آ گیا، پاکستان میں کل عیدالفطر ہو گی

کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گراؤنڈ (باغ جناح) میں ہوا۔

اس موقع پر پولو گراؤنڈ میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیےگئے ، کراچی کے مختلف علاقوں کے میدانوں اور مساجد میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے، شہر قائد کی مشہور گرومندر سبیل والی مسجد میں صبح چھ بجکر پانچ منٹ پر نماز عید ادا کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

لاہور کے باغ جناح میں عید کا پہلا بڑا اجتماع صبح 6 بجے منعقد ہوا، نمازِ عید کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں منعقد ہوا، جس میں گورنر پنجاب سرور چوہدری سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ شہر کے دیگر مقامات پر بھی مختلف چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے نماز عید گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کے ہمراہ گورنر ہاؤس سندھ میں ادا کی۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گورنر ہاؤس پشاور میں نماز پڑھی جبکہ چوہدری برادران نے نماز عید گجرات میں ادا کی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور رہنما حمزہ شہباز نے عید کی نماز ماڈل ٹاؤن میں ادا کی۔

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرف جامعہ مسجد بحریہ ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصوبہ میں نماز عید پڑھائی، کراچی میں مفتی تقی عثمان نے ناظم آباد عید گاہ میں نماز عید کی امامت کی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کورونا وائرس کی حفاظتی تدابیر کے ساتھ نماز عید ادا کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کی بڑھتی لہر کی تباہ کاریوں سے ملک کو محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی۔

علاوہ ازیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ظلم و جبر کے سائے میں عید منانے والے اہل کشمیر وفلسطین کی آزادی کے لیے دعا کی۔

عید الفطر پر ایس او پیز سے متعلق ہدایات

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے تناظر میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے لیے رہنما ہدایات جاری کر دیں تھیں۔

این سی او سی اجلاس میں ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات کے لیے رہنما ہدایات جاری کی گئیں جو مندرجہ ذیل ہیں:

خیال رہے کہ حکومت نے عید الفطر کے لیے 10 سے 15 مئی تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا اور اس دوران عوام کی نقل و حمل کو محدود رکھنے کے لیے ہر قسم کے تفریحی مقام پر پابندی عائد کردی تھی۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں ویکسینیشن مراکز عید کے تیسرے روز کھولنے کا اعلان

این سی او سی اور حکام نے عوام پر زور دیا کہ عید کی تعطیلات کے دوران غیر ضروری نقل و حمل سے گریز کریں، گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں۔

سنکیانگ کے معاملے پر عالمی طاقتوں کی چین پر تنقید

سرباز خان نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا

عالمی برادری فلسطینیوں پر اسرائیلی تشدد کے خلاف ہم آواز