پاکستان

عالمی جرائم انڈیکس میں کراچی کی پوزیشن 13 پوائنٹس بہتر

بین الاقوامی کرائم انڈیکس کے مطابق شہر قائد کی درجہ بندی 116 پوائنٹس پر آگئی ہے جو گزشتہ سال 103 پوائنٹس پر تھی۔

شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور عالمی جرائم کی درجہ بندی میں اس میں 13 پوائنٹس بہتری دیکھی گئی ہے۔

اپریل 2021 میں نمبیو ڈاٹ کام (numbeo.com)، جو شہریوں کی جانب سے جمع کرائے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر درجہ بندی کرتا ہے، کی شائع ہونے والے بین الاقوامی کرائم انڈیکس رپورٹ کے مطابق میٹروپولس شہر، کراچی کی درجہ بندی 116 پوائنٹس پر آگئی ہے جو گزشتہ سال 103 پوائنٹس پر تھی۔

مزید پڑھیں: سال 2020: کراچی میں کار لفٹنگ، موٹرسائیکل، موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا

ویب سائٹ کی 'جرائم انڈیکس' کی تعریف کے مطابق یہ کسی بھی شہر یا ملک میں جرم کی مجموعی سطح کی جانچ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 'ہم 20 سے کم جرائم کی سطح کو بہت کم، 20 سے 40 کے درمیان کو کم، 40 سے 60 کے درمیان کو درمیانی، 60 سے 80 کے درمیان کو زیادہ اور پھر 80 سے زائد کی سطح کو بہت زیادہ سمجھتے ہیں'۔

اس وقت شہر قائد جرائم کے حوالے سے 53.69 کی 'درمیانی' سطح پر ہے جو شہر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خواتین کمانڈوز جرائم پیشہ افراد سے نمٹنے کیلئے تیار

واضح رہے کہ 2014 میں کراچی کا درجہ بندی کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر تھا اور یہاں جرائم کی سطح 'انتہائی زیادہ' تھی۔

لاطینی امریکی ملک وینزویلا کا دارالحکومت کراکس جرائم کے اعتبار سے بدترین شہر ہے جہاں جرائم کی سطح 84.65 کے ساتھ 'بہت زیادہ' ہے جبکہ قطر کا شہر دوحہ دنیا کا محفوظ ترین شہر جہاں جرائم کی سطح صفر ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی: این اے-249 ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل کامیاب

امریکی سیکریٹری دفاع کی آرمی چیف سے گفتگو، افغان تنازع پر تبادلہ خیال