ایپل کا نیا آئی پیڈ پرو، نیا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور ایئرٹیگ متعارف
ایپل نے ایک نیا آئی پیڈ پرو، آئی میک ڈیسک ٹا کمیوٹر، ایئر ٹیگ اور آئی فون 12 کا پرپل کلر متعارف کرادیا ہے۔
20 اپریل کی شب اسرنگ لوڈڈ نامی ایونٹ کے دوران ایپل نے اپنی نئی مصنوعات کو پیش کیا۔
ایونٹ میں سب سے زیادہ وقت آئی میک کے لیے مختص کیا گیا تھا کیونکہ اس بار کمپنی نے اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے لیے متعدد رنگوں کا انتخاب کیا تھا۔
آئی پیڈ پرو
نیا آئی پیڈ پرو کا ڈیزائن گزشتہ سال کی ڈٰیوائس جیسا ہیے اور اصل تبدیلی انڈر کی گئی ہے۔
اس نئے آئی پیڈ میں ایپل نے اپنے نئے آئی میک میں استعمال ہونے والے پراسیسر ایم 1 کو دیا ہے جس کے نتیجے میں اس کی اسپیڈ میں ڈرامائی بہتری دیکھنے میں آئے گی۔
اس پراسیسر کی وجہ سے یو ایس بی 4 پورٹ سے ڈیٹا کو تیزرفتاری سے ٹرانسفر کیا جاسکے گا جبکہ ڈسپلے کنکٹیویٹی بہتر ہوگی۔
اس بار آئی پیڈ پرو میں 5 جی سپورٹ موجود ہے اور اس طرح یہ آئی فون 12 کے تیز رفتار انٹرنیٹ اسیڈ کا مقابلہ کرسکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق نیا آئی پیڈ 30 اپریل سے پری آرڈر میں دستیاب ہوگا اور مئی میں صارفین تک پہنچ جائے گا۔
یہ ڈیوائس 2 مختلف ڈسپلے سائز میں دستیاب ہوگی، 11 انچ کا آئی پیڈ پرو 799 ڈالرز (ایک لاکھ 22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12.9 انچ کا آئی پیڈ پرو 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔
نیا آئی میک
ایپل نے ایک دہائی کے دورا پہلی بار اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کو ری ڈیزائن کیا ہے اور اس کو پتلا کرنے کے ساتھ پہلے سے زیادہ طاقتور ایم 1 پراسیسر سے لیس کیا۔
اس نئے کمپیوٹر میں سب سے نمایاں تبدیلی اس کے نئے رنگوں کے آپشنز ہیں اور مجموعی طور پر یہ کمپیوٹر 7 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
آئی میک کا بیس ماڈل 8 جی بی ریم، 256 جی بی اسٹوریج اور 24 انچ کے 4.5K ریٹینا ڈسپلے کے ساتھ ہوگا اور یہ یلو، اورنج، پرپل، بلیو، گرین، سلور اور پنک میں دستیاب ہوگا جبکہ اس کی قیمت 1499 ڈالرز (2 لاکھ 29 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔
ٹچ آئی ڈی کے ساتھ میجک کی بورڈ اور گیگابٹ ایتھرنیٹ جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔
اس کے علاوہ 512 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1699 ڈالرز (2 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا، جس کے ساتھ ٹچ آئی ڈی کی بورڈ دیا جائے گا۔
آئی میک کو 11.5 ملی میٹر پتلا کیا گیا ہے جبکہ کیمرا اور اسیکرز کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ ویڈیو کالز کا معیار بہتر ہوسکے۔
ایئر ٹیگ
ایئرٹیگ کے بارے میں افواہیں تو کافی عرصے سے سامنے آرہی تھیں مگر اب جاکر کمپنی نے اسے متعارف کرایا ہے۔
یہ ٹریکنگ ڈیوائس 29 ڈالرز میں دستیاب ہوگی جسے ڈیوائسز سے منسلک کرکے گم ہونے پر انہیں دریافت کیا جاسکے گا یا لوکیشن ٹریکر کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔
ایئرٹیگ کو ایل کی فائنڈ مائی سروس کا حصہ بنایا گیا ہے اور فائنڈ مائی ایپ ایئرٹیگ کے ذریعے لائیو اپ ڈیٹ ایرو پوائنٹ ڈسپلے کرسکے گی۔
اس کے علاوہ ایپل نے نئی ٹی وی ڈیوائس بھی متعارف کرائی جس میں زیادہ تیز اے 12 ایکس پراسیسر دیا گیا ہے، جس کا 32 جی بی ماڈل 179 اور 64 جی بی اسٹوریج ماڈل 199 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔
ایپل نے آئی فون 12 کے لیے متعدد میگ سیف کیسز بھی متعاررف کرائے، جبکہ آئی فون 12 کے لیے نیا پرپل کلر بھی متعارف کرایا۔