پاکستان

مزیدار چکن شاشلک رول بنانے کا طریقہ

اس ترکیب سےمزیدار رول آسانی سے گھر میں تیار کیے جاسکتے ہیں۔

افطار کا وقت ہو اور مزیدار رول اور سموسے موجود نہ ہوں تو کچھ کمی محسوس ہوتی ہے اور رمضان میں باہر کا کھانا بھی کم ہی کھایا جاتا ہے۔

چکن شاشلک رول کی اس ترکیب سے مزیدار رول آسانی سے گھر میں تیار کیے جاسکتے ہیں۔

اجزا

ڈبل روٹی- 12سلائس - کنارے کاٹ کر پانی میں بھگو کر اچھی طرح نچوڑ لیں

شملہ مرچ- ایک عدد -کیوبز میں کاٹ لیں

ہری مرچ-2 چمچ - باریک کٹی ہوئی

نمک -ایک چمچ

تیل- تلنے کے لیے

بریڈ کرمز-ایک کپ

چکن کا قیمہ-ایک کپ

لہسن ادرک کا پیسٹ- ایک کھانے کا چمچ

کالی مرچ-آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

پیاز-آدھا کپ کیوبز میں کٹا ہوا

کیچپ- آدھے سے ایک کپ تک

انڈے -2 عدد -پھینٹ لیں

ترکیب

کڑاہی میں تھوڑا سا تیل ڈال کر اس میں ابلا ہوا چکن کا قیمہ ڈال کر فرائی کریں۔

تین منٹ بعد پیاز، کالی مرچ، ہری مرچ اور شملہ مرچ بھی شامل کردیں۔

جب سبزیاں نرم ہوجائیں تو کیچپ ڈال کر 3 سے 4 منٹ تک فرائی کرکے اتار لیں۔

اب اس مکسچر کو ایک سلائس لے کر فلنگ کریں اور رول بنائیں۔

ان رولز کو انڈے میں ڈبو کر بریڈ کرمز لگا کر ڈیپ فرائی کریں۔

فرائی کرنے کے بعد چلی گارلک ساس کے ساتھ پیش کریں۔