سائنس و ٹیکنالوجی

شیاؤمی نے اپنا پہلا فولڈایبل اسمارٹ فون پیش کردیا

اس موبائل سیٹ میں فولڈنگ ڈسپلے کے ساتھ ساتھ دیگر کئی جدید اور نیکسٹ جنریشن فیچرز موجود ہیں۔

چین کی اسمارٹ موبائل فون کمپنی شیاؤمی نے شیاؤمی میگا لانچ میں اپنا پہلا فولڈایبل اسمارٹ فون می مکس فولڈ پیش کردیا۔

می مکس فولڈ گزشتہ چند سالوں میں شیاؤمی کی جانب سے پیش کیا جانے والا اب تک سب سے منفرد اور مہنگے ترین اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے۔

شیاؤمی کے اس ہینڈ سیٹ میں فولڈنگ ڈسپلے کے ساتھ ساتھ دیگر کئی جدید اور نیکسٹ جنریشن فیچرز موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: شیاؤمی کی کمپنی بلیک شارک کے گیمنگ اسمارٹ فون متعارف

می مکس فولڈ کا بیرونی فولڈنگ ڈیزائن کتاب سے مماثلت رکھتا ہے جس کی مین اسکرین اندر کی جانب اور ایک چھوٹی سیکنڈری اسکرین باہر موجود ہے۔

شیاؤمی کے اس فولڈنگ اسمارٹ فون کی مین اسکرین دراصل 8.01 انچ کا او ایل ای ڈی پینل، جس کی ریزولیشن 1440 پکسلز ہیں لیکن اس میں کوئی پنچ ہولز یا نوچز موجود نہیں ہیں۔

می مکس فولڈ بہترین کلر ڈسپلے کے لیے ڈی سی آئی پی تھری گیمٹ کے ساتھ ساتھ ایچ ڈی آر 10 پلس اور ڈولبی وژن کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔

اس کی بیرونی اسکرین AMOLED ڈسپلے سے لیس ہے جو 6.52 انچ کی ہے اور اس کا ریزولیشن 840*2,520 ہے اور اس پر ایک پنچ ہول سیلفی کیمرا بھی موجود ہے جبکہ سیلفیز کے لیے مین کیمرا بھی استعمال کا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کا فولڈنگ ہنج پائیدار ہے اور اس سے ملتے جلتے فولڈنگ فولز کے مقابلے میں 27 فیصد کم وزنی ہے۔

می مکس فولڈ کواڈ-اسپیکر سسٹم سے لیس ہے جو بہترین آواز کے لیے ہارمن کارڈین ہارڈویئر کا استعمال کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیاؤمی نے انقلابی وائرلیس ٹیکنالوجی تیار کرلی

شیاؤمی نے اس ضمن میں تھری ڈی ساؤنڈ کے لیے اپنا تھری ڈی آڈیو الگورتھم بھی تیار کیا ہے۔

می مکس فولڈ فلیگ شپ اسنیپ ڈریگن 888 چیپ سے لیس ہے اور یہ دو مختلف میموریز 12GB/256GB اور 12GB/512GB میں دستیاب ہے۔

ان دونوں میموریز میں سپورٹ کے لیے یو ایف ایس 3.1 اور بہترین پرفارمنس کے لیے ایل پی ڈی ڈی آر 5 ریم موجود ہے۔

علاوہ ازیں می مکس فولڈ میں ایک کولنگ میکنزم بھی موجود ہے جس میں 5 جی انٹیناز، پروسیسر اور چارجنگ میکنزم کے ذریعے ہیٹ کو کم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: شیاؤمی نے دنیا کا تیز ترین وائرلیس چارجر تیار کرلیا

می مکس فولڈ کے مین کیمرا مین 108 میگا پکسل کا سام سنگ جی این 2 سینسر ہے جس کے ساتھ ہی 13 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا، ایک 8میگا پکسل ٹیلی فوٹو 30x زوم لینز بھی موجود ہے جو 3 سینٹی میٹر تک زومنگ کرسکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ان میں شیاؤمی کی نئی لیکویڈ لینز ٹیکنالوجی بھی شامل ہے جو می 11 الٹرا بھی موجود ہے۔

یہ تمام کیمرے شیاؤمی کے اِن ہاوس امیج پروسیس، سرج سی ون سے لیس ہیں جو بہتر امیج کوالٹی اور آٹو فوکس کی صلاحیت رکھتا ہے۔

علاوہ ازیں 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے للیے 67 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے جو اس وقت کسی بھی فولڈنگ فون کے مقابلے میں سب سے زیادہ تیز ترین ہے۔

می مکس فولڈ 12GB/256GB کو چین میں 1520 ڈالر (2 لاکھ 34 ہزار) میں پیش کیا گیا ہے جو دیگر فلیگ شپ فونز کے مقابلے میں کافی کم ہے جبکہ 12GB/512GB کو 1670 ڈالر (2 لاکھ 57 ہزار) میں پیش کیا گیا ہے جبکہ بین الاقوامی قیمتیں اس سے زیادہ ہوں گی۔

انسٹاگرام کی سروس ایک ماہ میں دوسری مرتبہ متاثر

ہواوے وائرلیس چارجنگ سسٹم متعارف کرانے کیلئے تیار

رئیل می وی 13 کے مزید فیچرز سامنے آگئے