سائنس و ٹیکنالوجی

ہواوے کا سب سے مہنگا فولڈ ایبل فون میٹ ایکس 2

اس کی اندرونی اسکرین 8 انچ کی ہے جس میں 2480x2200 ریزولوشن دیا گیا ہے جبکہ باہری اسکرین 6.45 انچ کی ہے۔

ہواوے نے اپنا نیا فولڈ ایبل فلیگ شپ فون میٹ ایکس 2 متعارف کرادیا ہے۔

توقع کے مطابق اس میں اندر کی جانب کھلنے والی اسکرین پر مبنی فولڈنگ ڈیزائن دیا گیا ہے۔

یہ پہلا فولڈ ایبل فون ہے جس میں پیری اسکوپ کیمرا دیا گیا ہے۔

اس کی اندرونی اسکرین 8 انچ کی ہے جس میں 2480x2200 ریزولوشن دیا گیا ہے جبکہ باہری اسکرین 6.45 انچ کی ہے۔

دونوں اسکرینیں او ایل ای ڈی پینلز سے لیس ہیں جن میں 90 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اندرونی اسکرین میں مقناطیسی کنٹرول نانو آپٹیکل لیئر دی گئی ہے جو کسی بھی فون میں پہلی بار دی گئی ہے، جو لائٹ ریفلیکشن اور چمک کو مدھم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ہواوے نے ایسا جدید ڈیزائن استعمال کیا ہے جس سے فون کا وزن 295 گرام تک محدود کرنے میں مدد ملی ہے اور کمپنی کے مطابق اسے ایک ہاتھ سے کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 50 میگا پکسل آر وائے وائے بی سنسر سے لیس ہے، جس سے 4K ویڈیو ریکارڈ کی جاسکتی ہے، سیکنڈ اسکرین پر اسے سیلفی کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دوسرا 10 ایکس پیری اسکوپ لینس ہے جو 20 ایکس ہائبرڈ زوم اور 100 ایکس ڈیجیٹل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ایک 12 میگا پکسل کیمرا ہے جو زومنگ کے لیے ہی ہے جس سے 3 ایکس آپٹیکل زوم کیا جاسکتا ہے۔

چوتھا 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے۔

ڈیوائس کے فرنٹ یا سیکنڈری ڈسپلے میں ایک ہی کیمرا ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر دیا گیا ہے۔

فون کے اندر کمپنی کا تیار کردہ کیرین 9000 پراسیسر موجود ہے۔

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ای ایم یو آئی 11.0 سے کیا گیا ہے جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 سے 512 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

اور ہاں فون میں 5 جی موڈیم بھی موجود ہے یعنی 5 جی سپورٹ بھی دی گئی ہے جبکہ ڈوئل سم سپورٹ بھی فون کا حصہ ہے۔

4500 ایم اے ایچ بیٹری 55 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

یہ فون 25 فروری سے چین میں صارفین کو دستیاب ہوگا جس کا 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 18 ہزار چینی یوآن (4 لاکھ 42 ہار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 512 جی بی والا فون 19 ہزار یوآن (4 لاکھ 67 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

آئی فون 12 نے ایپل کو دنیا کی نمبرون اسمارٹ فون کمپنی بنادیا

اوپو کے فائنڈ ایکس 3 سیریز کے فونز کی تصاویر لیک

ہواوے کا 2021 میں فونز کی پروڈکشن 60 فیصد تک کم کرنے پر غور