لائف اسٹائل

وائرل ویڈیو ’ہماری پاوری ہو رہی‘ کے دیس پردیس میں چرچے

نوجوان لڑکی کی جانب سے گزشتہ ہفتے شیئر کی گئی ویڈیو پر شوبز شخصیات سمیت گلوکاروں نے موسیقی کی دھن تک تیار کرلی۔

گزشتہ ہفتے 6 فروری کو سوشل میڈیا پر نوجوان پاکستانی لڑکیوں کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک ولاگر لڑکی انگریزی انداز میں اردو بولتی دکھائی دی تھیں۔

مذکورہ ویڈیو سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی اور محض ایک ہفتے میں اس ویڈیو پر نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی مزاحیہ ویڈیوز و میمز بننا شروع ہوگئیں۔

’یہ ہم ہے، یہ ہماری کار ہے اور ہماری پاوری (پارٹی) ہو رہی ہے‘ جیسے مختصر الفاظ پر مبنی ویڈیو کو 6 فروری کو پشاور و اسلام آباد کی یوٹیوبر و ولاگر دنانیر (dananeerr) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی تھی۔

مذکورہ ولاگر نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنی دوستوں کے ہمراہ شمالی علاقہ جات سیر پر گئیں، جہاں انہوں نے یہ ویڈیو بنائی۔

ویڈیو میں نوجوان ولاگر کی جانب سے انگریزی انداز میں اردو بولنی کی وجہ سے اسے کافی سراہا گیا اور اس پر شوبز شخصیات سے لے کر سیاستدانوں، نوجوان طلبہ، عام افراد اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے افراد نے بھی ویڈیوز بنائیں۔

’یہ ہماری پاوری‘ ہو رہی ہے کہ شہرت صرف پاکستان تک محدود نہ رہی بلکہ اس مختصر ویڈیو پر بھارتی اداکار و موسیقار نے دھن بھی ترتیب دے ڈالے اور وہ وائرل بھی ہوگئے۔

’پاوری‘ ویڈیو پر گلوکار علی ظفر، اداکارہ صبا قمر، اداکار اعجاز اسلم اور فلک شبیر و و سارا خان سمیت دیگر شخصیات اور عام افراد نے بھی ویڈیوز بنائیں جو دیکھتے دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

’پاوری‘ پر بھارتی اداکار و گلوکار یش راج مکھاٹے نے بھی میوزک ترتیب دے کر نئی دھن بنا ڈالی۔

یوٹیوبر لڑکی و ولاگر کی مذکورہ ویڈیو پر کئی پاکستانی شہریوں نے اپنے دوستوں کے ہمراہ تو کئی افراد نے اپنے ارد گرد کے ماحول اور بعض افراد نے اپنے کام اور تعلیمی ادارے پر بھی ویڈیوز بنائیں۔

یوٹیوبر و ولاگر لڑکی کی ویڈیو پر بعض افراد نے اپنے کام کے حوالے سے بھی مزاحیہ ویڈیوز بنائیں۔

بعض افراد نے وائرل ویڈیو کی پیروڈی ویڈیوز کے ذریعے اپنے شہر کے مسائل کو بھی اجاگر کیا۔

نادیہ خان کے شوہر کی سابق اہلیہ کا دعویٰ کرنے والی خاتون سامنے آگئیں

شریف شہری ہوں، ایف آئی اے ہراساں کر رہا ہے، صندل خٹک

شلپا شیٹی کے شوہر کی کمپنی نے عریاں اوڈیشن کا مطالبہ کیا، ماڈل کا دعویٰ