گوگل موبائل سرچ اب پہلے سے زیادہ بہتر
بہت جلد موبائل فون پر ویب سرچ کرتے ہوئے آپ کو زیادہ آسانی محسوس ہوگی۔
گوگل کی جانب سے موبائل سرچ کے ویژول ری ڈیزائن کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، جو صارف کو کسی اور چیز کے مقابلے میں رزلٹ پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
گوگل کے اپ ڈیٹ ورژن میں رزلٹ پیجز ایج ٹو ایج زیادہ بڑے ٹیکسٹ اور زیادہ بہتر رنگوں کے ساتھ ہوں گے۔
گوگل کے مطابق سرچ رزلٹ زیادہ تیزرفتاری سے صارف کے سامنے نمودار ہوں گے۔
کمپنی کی جانب سے اب رزلٹس کے لیے کمپنی کے مخصوص فونٹ کا استعمال بھی بڑھایا جائے گا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ ری ڈیزائن موبائل سرچ آنے والے دنوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگی۔
گوگل نے تسلیم کیا کہ اس وقت فون سرچز کی رفتار بڑھانے کے لیے زیادہ متعلقہ لنکس پر توجہ نہیں دی جاتی۔
مگر ری ڈیزائن کے بعد صارف کو مطلوبہ نتیجہ ڈھونڈنے کے لیے زیادہ وقت نہیں لگانا پڑے گا۔
ری ڈیزائن موبائل سرچ کے کچھ فیچرز ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی دستیاب ہوں گے جن میں فونٹ کی تبدیلی سب سے نمایاں ہوگی۔