پاکستان

کورونا وائرس: ملک میں مزید 32 اموات، صحتیاب افراد کی تعداد میں 1402 کا اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 877 کیسز سامنے آئے، جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 246 تک پہنچ گئی۔

دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو متاثر اور لاکھوں کو ہلاک کرنے والی عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں بھی اپنا اثر دکھا رہی ہے اور اس کے یومیہ کیسز اور اموات کے رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک میں سرکاری سطح پر اعداد و شمار کے حوالے سے قائم کردہ پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 877 کیسز سامنے آئے جبکہ 32 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تاہم ایک ہزار 402 لوگ خوش نصیب تھے جو اس وبا سے شفایاب ہوگئے۔

یوں اب تک ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 4 ہزار 293 ہوگئی جس میں سے 91 فیصد یعنی 4 لاکھ 58 ہزار 371 مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ اموات کی تعداد 10 ہزار 676 تک پہنچ گئی، اس طرح ملک میں فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 246 رہ گئی۔

خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا اور جون میں اس کا پھیلاؤ عروج پر جا پہنچا تھا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔

اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی اور حکومت کی جانب سے دوبارہ تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئیں جبکہ دسمبر میں بھی صورتحال پریشان کن ہے۔

آج 11 جنوری کو ملک میں مجموعی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

پاکستان میں اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ سندھ ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 829 کیسز کا اضافہ ہوا اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار 338 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اس عالمی وبا کے باعث مزید 6 مریضوں کے انتقال کرنے سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 699 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 599 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 508 ہوگئی۔

تاہم صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 12 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 272 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 276 افراد کو کورونا وائرس نے متاثر کیا، یوں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 61 ہزار 424 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 12 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 740 پر جا پہنچی۔

بلوچستان

رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز 18 ہزار 412 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 188 پر برقرار ہے۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 122 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 39 ہزار 242 تک جا پہنچی۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے مزید 2 مریض جاں بحق ہوئے اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد 441 تک پہنچ گئی۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وبا نے مزید 11 افراد کو اپنا شکار بنایا جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 8 ہزار 489 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید کسی مریض کے انتقال کی تصدیق نہیں ہوئی، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 235 پر موجود ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وبا کا صرف ایک نیا کیس رپورٹ ہوا، جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 880 تک پہنچ گئی۔

مزید یہ کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 101 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 402 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 371 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 504293

صحتیاب: 458371

اموات: 10676

فعال کیسز: 35246

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار 338 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 508 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 61 ہزار 424 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 412 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 39 ہزار 242، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 489 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 880 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 3699

پنجاب: 4272

خیبرپختونخوا: 1740

بلوچستان: 188

اسلام آباد: 441

آزاد کشمیر: 235

گلگت بلتستان: 101

کورونا ویکسین کی فراہمی: حکومتی کوششیں صرف 20 فیصد آبادی کا احاطہ کریں گی

چین کی سرحد بند ہونے سے گلگت بلتستان کے لوگوں کو معاشی پریشانی کا سامنا

ایم ڈی پی ٹی وی کی معطلی سے تنازع بڑھنے لگا