پاکستان

قوم زندگی کے ہر شعبے میں قائد اعظم کے نقش قدم پر چلے، صدر و وزیراعظم

برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ مملکت کے قیام میں کردار پر قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، صدر مملکت

وزیر اعظم اور صدر مملکت نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو ان کے 145ویں یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم سے زندگی کے ہر شعبے میں ان کے نقش قدم پر چلنے کی اپیل کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے قیام پاکستان میں کردار پر قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے عظیم قائد کی پیروی کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرے اور زندگی کے ہر شعبے میں اس کے نقش قدم پر چلے۔

مزید پڑھیں: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 145واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

انہوں نے بانیِ پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آئیں ہم قائد تحریک کے اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کو ایک نئی قومی روح کے ساتھ زندہ کرتے ہیں تاکہ ہم اس ملک کو تمام نظر آنے اور نہ آنے والے چیلنجز سے نمٹنے میں کامیابی دلائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس اہم واقعے کے دن جب قائداعظم محمد علی جناح پیدا ہوئے تو ایک قابل فخر قوم کو وجود میں آنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ خدا کے منتخب شخصیت کی بدولت میں نے ایک آزاد ماحول میں آنکھیں کھولیں اور وہ ہمارے محبوب قائد کے سوا کوئی اور نہیں تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک نظریہ رکھا تھا جو پاکستان کی شکل میں سامنے آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہمارے لیے اس سالگرہ کی یاد سے زیادہ خوشی کا کوئی اور واقعہ نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کے ایک نمائندے کی حیثیت سے میں اپنے پیارے قائد قائداعظم محمد علی جناح کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہوئے محبت اور عقیدت کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بنی نوع انسان کی جدید تاریخ میں کچھ ہی لوگ ایسے تھے جنہوں نے اتنی وسیع مقبولیت حاصل کی جتنی کہ ہمارے قائد نے حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: قائد اعظم کی زندگی کے گمشدہ اوراق

انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر مشکلات اور چیلنجز کے باوجود قوم کو افراتفری اور مسلسل محرومی سے نکالنے کا ان کا عزم معجزاتی تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا خدا اور اپنے نبی کریم ﷺ پر پختہ ایمان تھا جس کی بدولت انہوں نے پرفریب اور آزمائشوں پر مشتمل طویل سفر طے کیا لیکن اس کا نتیجہ عظمت، سجاوٹ اور ابدیت کی شکل میں نکلا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تخلیق میں آفاقی نقطہ نظر کی وجہ سے وہ نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے ایک عالمی نمونہ ہیں، الفاظ کے مقابلے میں بلند و واشگاف اقدامات کی بدولت وہ ایمانداری اور راست بازی کا اصل نمونہ بن گئے۔

مزید پڑھیں: میرِ کارواں ہے محمد علی جناحؒ!

انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اللہ سے التجا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں زمین کی وہ مضبوط ترین قوم بننے کی قوت و توفیق عطا کرے جس کا تصور ہمارے قائداعظم محمد علی جناح نے کیا تھا۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ مملکت کے قیام میں کردار پر قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان کے اصولوں پر چلتے ہوئے پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کا عزم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے دو قومی نظریہ پیش کیا اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے قرار دیا کہ کسی بھی طبقے سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں اور اقلیتوں کا تحفظ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قصہ قائد کے لباس کا

صدر مملکت نے کہا کہ آج کے دن ہمیں بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو بی ضرور یاد رکھنا چاہیے جو 7 دہائیوں سے بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا کررہے ہیں، بھارت نے ان پر دہشت گردی کا راج نافذ کیا ہوا ہے اور اور وہ گزشتہ سال سے مکمل لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو رکوائے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے جس کا سیکیورٹی کونسل کی قرارداد میں وعدہ کیا گیا ہے۔

پاکستان اور یہاں کرسمس کے گزارے ہوئے شاندار اور یادگار لمحات

عاصم اظہر کا پب جی آفیشل ترانہ 'کھیلتا جا' ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

2020 میں متعارف ہونے والے واٹس ایپ کے چند بہترین فیچرز