یہ فونز ہیں نوکیا 6300 فور جی اور نوکیا 8000 فور جی، جن کے نام سے ہی عندیہ ملتا ہے کہ ان میں 4 جی سپورٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ چند دیگر نئے فیچرز بھی دیئے گئے ہیں۔
ایچ ایم ڈی گلوبل نوکیا 6300 فور جی کو واٹس ایپ فون کے طور پر فروخت کرنے کی خواہشمند ہے جو اس کا سب سے سستا واٹس ایپ فون بھی ہے۔
4 جی کنکٹویٹی کی بدولت اس فون میں وائی فائی ہاٹ اسپاٹ فکشن کو آسانی سے شیئر کیا جاسکتا ہے جبکہ طاقتور بیٹری کی بدولت کئی دن تک اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
نوکیا 8000 فور جی میں گلاس جیسا پینٹ جاب کیا گیا ہے اور کروم مڈفریم کے باعث زیادہ پریمیئم ڈیزائن کا حامل ہے۔
ویسے تو یہ دونوں فیچرز فونز ہیں مگر ان میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 210 پراسیسر دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ 512 ایم بی ریم موجود ہے اور کمپنی کے مطابق ان میں چند ایسے فیچرز ہیں جو مہنگے اسمارٹ فونز میں ہوتے ہیں۔
ان دونوں میں کائی آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جس کی بدولت فیس بک، یوٹیوب، گوگل میپس اور گوگل اسسٹنٹ جیسی ایپس کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
نوکیا 6300 میں بیک پر ایک وی جی اے کیمرا دیا گیا ہے جبکہ نوکیا 8000 میں 2 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔
نوکیا 6300 فور جی کی قیمت 58 ڈالرز (9 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جو 3 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
نوکیا 8000 فور ی بھی 3 رنگوں میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 93 ڈالرز (14 ہزار 7 سو پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔
یہ دونوں فونز فی الحال یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں جبکہ دیگر ممالک میں دستیابی کے حوالے سے کمپنی نے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا۔