ملک میں معمولات زندگی بحال لیکن ایس او پیز پر جزوی عملدرآمد
حکومت پاکستان کی جانب سے شادی ہالز اور تعلیمی اداروں کے علاوہ تقریباً تمام شعبوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔
پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں متعدد عوامی مقامات کھول دیے گئے جس کے بعد شہریوں نے جم، ریسٹورنٹ اور سینما گھروں کا رخ کیا۔
دوسری جانب صوبائی حکومتوں سمیت وفاق نے قوم سے اپیل کی کہ وہ وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) اور دیگر رہنما اصولوں پر عمل کریں، پابندیاں ختم ہونے کے بعد گھر سے نکلتے وقت ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔
خیال رہے کہ شادی ہالوں اور تعلیمی اداروں کے علاوہ تقریباً تمام شعبوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔