جرمنی میں حزب اللہ پر پابندی، مساجد پر چھاپے
جرمنی کے وزارت داخلہ نے حزب اللہ کے خلاف اپنا موقف اچانک تبدیل کرتے ہوئے اسے دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔
جرمنی نے لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ تحریک کی اپنی سرزمین میں سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے اور پولیس نے تنظیم سے منسلک مساجد پر چھاپے بھی مارے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی طرح جرمنی نے اب تک حزب اللہ کے عسکری ونگ پر پابندی عائد کر رکھی تھی جبکہ سیاسی ونگ کو کام کی اجازت تھی۔
تاہم انہوں نے اچانک اپنا مؤقف تبدیل کرتے ہوئے اس پوری تحریک کو ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں: راکٹ حملوں کے جواب میں عراقی حزب اللہ کے دفتر پر بمباری کی، پینٹاگون
جرمنی کے اس اقدام کی فوری طور پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے تائید کی گئی۔
جرمنی کے وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ’حزب اللہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے جو دنیا بھر میں اغوا اور متعدد حملوں میں ملوث ہے‘۔