پاکستان

کراچی: سندھ پولیس کے انسپکٹرز سمیت 51 اہلکار کورونا وائرس کا شکار

کراچی میں تعینات سندھ پولیس کے اہلکاروں اور افسران کی بڑی تعداد کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہے۔

سندھ پولیس میں چھ انسپکٹرز سمیت 50 سے زائد پولیس اہلکاروں کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈان کو دستیاب دستاویزات کے مطابق چھ انسپکٹرز سمیت 51 پولیس اہلکاروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: گورنر سندھ عمران اسمٰعیل بھی کورونا وائرس کا شکار

ایک سینئر پولیس عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان میں سے ایک انسپکٹر صحتیاب ہو گیا ہے اور انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ بقیہ افراد کو شہر قائد کے مختلف ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے قائد آباد میں گورنمنٹ ڈگری کالج میں احساس پروگرام کی رقم کی تقسیم کے سلسلے میں فرائض انجام دینے والے سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل سمیت دو پولیس اہلکاروں کے پیر کو کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

پولیس عہدیدار نے مزید بتایا کہ ابھی تک صوبے کے دیگر اہم شہروں میں کوئی بھی پولیس اہلکار وائرس کا شکار نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات مقرر

سندھ پولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ وائرس کا شکار ہونے والے اکثر متاثرہ پولیس اہلکار خطرناک علاقوں میں ڈیوٹی پر مامور نہیں تھے، ان میں سے ایک انویسٹی گیشن برانچ میں تعینات تھا جبکہ ایک اور اسٹاف آفیسر کی حیثیت سے ذمے داریاں انجام دے رہا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وائرس کا شکار ہونے والے چند پولیس کانسٹیبل سندھ پولیس کی مددگار 15سروس میں کام کرتے ہیں جبکہ کچھ پولیس اہلکار سینئر پولیس افسران کے گن مین اور ڈرائیور ہیں۔

دوسری جانب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی جنوبی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل شرجیل کھرل نے پیر کو ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹی گیشن امیر سعود مگسی کے ہمراہ وائرس سے صحتیاب ہونے والے انسپکٹر کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں مزید 619 کیسز سے متاثرین کی تعداد 13947 ہوگئی،3 ہزار سے زائد صحتیاب

بیان میں بتایا گیا کہ ڈی آئی جی نے صحتیابی پر انسپکٹر کو گلدستہ اور مٹھائی پیش کرتے ہوئے مکمل صحتیابی تک بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس کے علاوہ پیر کو چیف ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے پولیس اہلکاروں کی اسکریننگ اور ٹیسٹ پر پولیس افسران کو سراہا۔

پولیس ذرائع کے مطابق غلام نبی میمن نے اجلاس میں موجود افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں شہر کے 540 پولیس آفیشلز کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس اور کراچی پولیس آفس کے عہدیداران کے ٹیسٹ اگلے مرحلے میں کیے جائیں گے۔

عمر اکمل کیخلاف ٹھوس شواہد تھے تو تاحیات پابندی لگانی چاہیے تھی، کامران اکمل

سیاحوں کے لیے اپنے فلیٹ کے دروازے کھولے تو کیسا ریسپانس ملا؟

’لاک ڈاؤن سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا، کینسر کے دوران بھی سب ایسا ہی تھا‘