پاکستان

حکومت کا یوٹیوب چینلز کو ’میڈیا کیٹیگری‘ میں لانے کا فیصلہ

یوٹیوب چینلز کے مالکان کی رجسٹریشن کے لیے پی آئی ڈی میں ڈیسک فعال کریں گے، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوٹیوب چینلز کے مالکان کی رجسٹریشن کے لیے پریس انفارمیشن ڈیارٹمنٹ میں ڈیسک فعال کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو کورونا وائرس کے خلاف محاذ میں متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: فردوس عاشق اعوان کی وزیراعلیٰ سندہ پر کڑی تنقید

انہوں نے مزید بتایا کہ یوٹیوب چینلز حکومت کے ساتھ مل کر وائرس سے متعلق آگاہی اشتہارات نشر کرسکتے ہیں۔

اس امر کی انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یوٹیوب چینلز چلانے والے کورونا وائرس کے بارے میں معلومات اور آگاہی پھیلانے کے لیے پاکستان انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے ساتھ اندراج کرسکتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلے سے فعال یوٹیوب چینلز کے مالکان رجسٹریشن کے لیے پی آئی ڈی سے رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں: دوست تو بدلے جا سکتے ہیں لیکن ہمسائے نہیں، فردوس عاشق اعوان

انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد یوٹیوب کے بہتر استعمال سے واقف ہے تاہم انفارمیشن اکیڈی کے ذریعے انہیں بنیادی ٹریننگ بھی دی جائے گی تاکہ وہ اپنے لیے مالی وسائل پیدا کرسکیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت یوٹیوب چینلز کے مالکان وزارت اطلاعات سے منظوری حاصل کرسکتے ہیں اور وائرس سے متاثر ہونے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے افراد مشکل وقت میں آمدنی حاصل کرسکیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوٹیوب سے متعلق لائن آف ایکشن یا ایس او پیز تیار کریں گے اور یوٹیوب چینلز کو رجسٹرڈ کرکے ان کے مالکان کو میرٹ کی بنیاد پر پی آئی ڈی میں اندراج کرکے کارڈ جاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومتیں عوام میں مایوسی اور خوف نہ پھیلائیں، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی نے بتایا کہ نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مختصر نوعیت کی ٹریینگ کے ذریعے ان کی صلاحیت کو نکھارا جا سکتا ہے جس سے وہ اپنے مالی وسائل میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

کورونا وائرس: مسجد نبوی ﷺ میں پہلی تراویح باجماعت ادا

بیرون ملک مقیم طبی ماہرین کی خدمات کے حصول کیلئے 'یاران وطن پروگرام'

پاکستان میں فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے طبی عملے کے 253 افراد کورونا وائرس سے متاثر