امریکا: انسداد ملیریا دوا کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے خطرناک ہے، محققین
کلوروکوئن پر زیر علاج مریضوں کی اموات کی شرح 28 فیصد تھی جبکہ اینٹی بائیوٹک ایزکروٹرومائسن پر شرح 22 فیصد رہی، رپورٹ
امریکا کے طبی محققین نے انکشاف کیا ہے کہ ملیریا کی ادویات کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند نہیں ہیں بلکہ یہ ادویات مریضوں کے لیے مزید اموات کا باعث بن رہی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ملیریا کی کلوروکوئن دوائی کو وائرس کے مریضوں کے لیے موثر قرار دے چکے ہیں حالانکہ دنیا بھر میں تاحال کوئی ایسے تحقیق سامنے نہیں آئی جو اس بات کی تصدیق کرسکے کہ مذکورہ دوائی کورونا کے خلاف ہے یا نہیں۔
مزید پڑھیں: انسداد ملیریا دوا کے کووڈ 19 پر اثرات، 3 تحقیقی رپورٹس کے نتائج سامنے آگئے
امریکی حکومت کے مالی تعاون سے محققین نے امریکا کے ہسپتالوں میں زیر علاج 368 سابق فوجیوں کے طبی ریکارڈز کی جانچ کی، جو 11 اپریل تک وائرس سے مر گئے یا صحتیاب ہو کر گھر کو رخصت ہوگئے۔