پاکستان

رمضان نشریات میں حاضرین کی شرکت، تحائف کی نمائش پر پابندی عائد

تمام ٹی وی چینلز سماجی فاصلے اور قرنطینہ کے حوالے سے حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کے پابند ہیں، پیمرا

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی رمضان نشریات کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

پیمرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ’چونکہ عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے ماہرین سماجی فاصلے کی تجویز دی ہے اس لیے پیمرا کے تمام لائسنس یافتگان کو گزشتہ برس کی رمضان نشریات کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے‘۔

اس کے ساتھ ہی پیمرا نے سحر اور افطار کی نشریات میں حاضرین کی شرکت پر بھی پابندی عائد کردی۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان نشریات: شوبز شخصیات کی میزبانی پر پابندی کی قرارداد منظور

اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام ٹی وی چینلز وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سماجی فاصلے اور قرنطینہ کے حوالےسے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

پیمرا کے ہدایت نامے کے مطابق

اس کے ساتھ پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ان بنیادی نکات کا بھی خیال رکھنے کی ہدایت کی کہ کوئی بھی ایسا مواد نہ نشر کیا جائے جو اسلام یا پاکستان کے نظریے کے خلاف ہو۔

مزید پڑھیں: رمضان نشریات: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر 8 چینلز کو نوٹسز جاری

اس کے علاہ ٹی وی چینلز اس بات کو یقینی بنائیں کہ پروگرام میں کسی بھی ملازم یا مہمان کی جانب سے نفرت انگیز بیان کو نشر نہیں کیا جائے۔

اس کے علاہ اس قسم کی گفتگو بھی نہ کی جائے جو نفرت انگیز ہونے کے زمرے میں آتی ہو مثلاً کسی کو پاکستان مخالف، غدار یا اسلام کا مخالف کہنا۔

پیمرا نے واضح طور ہر ہدایت کی کہ اگر کسی مہمان کی جانب سے نفرت انگیز بیان دیا گیا ہو تو چینل اس کی شرکت کو روکے اور اس کے ساتھ ناظرین کو یہ بآور کروائے کہ کسی کو بھی کسی دوسرے شہری کو کافر، پاکستان دشمن، اسلام یا کسی اور مذہب کا مخالف قرار دینے کا اختیار نہیں ہے۔

کورونا وائرس لاک ڈاؤن: بھارتی حکومت کی متعدد کاروبار کھولنے کی اجازت

پنجاب میں تبلیغی جماعت کے مزید کارکنان کورونا وائرس کا شکار

کراچی: ہوائی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 4 پولیس اہلکار زیرحراست