دنیا

کورونا وائرس: یو اے ای نے امدادی پیکج میں اضافہ کرکے اسے 70 ارب ڈالر تک کردیا

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کی جانب سے بینکوں کو نقد رقم سے آزاد رکھنے کیلئے لیکویڈیٹی ضروریات پر توجہ دی گئی۔

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مرکزی بینک نے کورونا وائرس کے تناظر میں خلیجی ریاستوں کے معاشی بحران کو سہرا دینے کے لیے مجموعی طور پر 70 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مرکزی بینک نے ایک بیان میں کہا کہ 14 مارچ 2020 کے بعد سے مرکزی بینک کی جانب سے سرمایہ اور لیکویڈیٹی سے متعلق اقدامات سے مجموعی لاگت 70 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

مزیدپڑھیں: سعودی عرب کا کئی سال بعد تیل کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یو اے ای نے 35 ارب ڈالر مالیت کی امدادی پیکج کا اعلان کیا تھا جس میں بینکاری نظام کے لیے امداد، قرضوں کے لیے سہولیات اور قرضوں میں ٹیکس لگانے کے منصوبے شامل تھے۔

مرکزی بینک کی جانب سے بینکوں کو نقد رقم سے آزاد رکھنے کے لیے لیکویڈیٹی ضروریات پر توجہ دی گئی۔

نئے اقدامات میں ذخائر بینک ڈیمانڈ ڈپازٹ رکھ سکیں گے اور صارف کسی بھی وقت اپنی رقم واپس لے سکے گا۔

اس ضمن میں مرکزی بینک نے کہا کہ اس سے نئے بینک قرضوں کی مد میں میں تقریباً 16 ارب 60 کروڑ ڈالر کی لیکویڈیٹی استعمال کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: امریکی کانگریس 20 کھرب ڈالر کے امدادی پیکج کیلئے آمادہ

اس ضمن میں نومنتخب گورنر عبدالحمید سعید نے کہا کہ آج اعلان کردہ اضافی اقدامات سے مالی اداروں پر دباؤ کو مؤثر طریقے سے دور کیا جا سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار اور گھریلو سطح پر مالی امداد تک پہنچنے کے لیے مطلوبہ ریلیف اور مستقل رسائی مؤثر رہے گی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں وائرس سے 10 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں جبکہ ایک ہزار 505 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

یو اے ای نے سفری پابندی اور شاپنگ مالز اور تفریحی مقامات کو بند کرنے سمیت سخت اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے خلاف دنیا بھر کی طرح مشرق وسطیٰ میں بھی لاک ڈاؤن سمیت دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں کرفیو میں توسیع جبکہ سعودی عرب نے جدہ کے مختلف حصوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات نے حفاظتی اقدامات کے طور پر عوامی مقامات پر رات کے کرفیو میں غیر معینہ مدت تک کے لیے توسیع کر دی تھی۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس: سعودی حکومت کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں مؤخر کرنے کا مشورہ

متحدہ عرب امارات میں اس کے علاوہ حفاظی اقدامات کرتے ہوئے سڑکوں، گلیوں، پارکس اور عوامی ٹرانسپورٹ سمیت دیگر علاقوں میں اسپرے بھی کیا جارہا ہے۔

'بھارت نسل پرستانہ برتری کے خطرناک نظریے پر عمل پیرا ہے'

کراچی میں 5، جڑواں شہروں میں 2 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق

کورونا وائرس: بلوچستان میں پہلی ہلاکت، ملک میں 878 افراد متاثر