کیمبرج انٹرنیشنل نے تمام ممالک میں اپنے امتحانات منسوخ کردیے
مئی اور جون 2020 میں کیمبرج آئی جی سی ایس ای، او لیول، اے ایس اینڈ اے لیول و دیگر انتخابات نہیں ہوں گے، اعلامیہ
کراچی: پاکستان کے بعد کیمبرج انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ مئی اور جون 2020 میں کسی بھی ملک میں ان کے بین الاقوامی امتحانات منعقد نہیں ہوں گے۔
ان امتحانات میں کیمبرج آئی جی سی ایس ای، کیمبرج او لیول، کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول، کیمبرج ای ای ایس ڈپلومہ اور کیمبرج پری یو شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی،غیر تدریسی عملے کی بھی چھٹی کا اعلان
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق امتحان دہندہ نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اور اس میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر مذکورہ فیصلہ کیا۔