کورونا وائرس: یوٹیوب کا ویڈیو کوالٹی میں کمی کا اعلان
اب یوٹیوب میں بائی ڈیفالٹ ویڈیوز اسٹینڈرڈ ڈیفینیشن 480p پر پلے ہوں گی۔
یوٹیوب نے دنیا بھر میں اسٹریمنگ معیار کو گھٹانے کا اعلان کیا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ یوٹیوب کی جانب سے اس وقت کیا گیا جب گزشتہ ہفتے اس نے یورپ کے صارفین کے لیے اسٹریمنگ کوالٹی کو کم کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ نئے نوول کورونا وائرس کے نتیجے میں گھروں تک محدود افراد کے لیے انٹرنیٹ اسپیڈ کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکے۔