دنیا

جلیلہ حیدر سمیت دنیا بھر سے 12 'غیرمعمولی خواتین' کیلئے امریکی ایوارڈ کا اعلان

امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو دنیا کے مختلف ممالک کی خواتین کو ایوارڈ دیں، میلانیاٹرمپ خطاب کریں گی، اعلامیہ

امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن جلیلہ حیدر سمیت دنیا بھر سے 12 خواتین کو سالانہ انٹرنیشنل ویمن کوریج (آئی ڈبلیو او سی) ایوارڈ سے نواز دیا جائے گا۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے علاوہ افغانستان، ارمینیا، آذربائیجان، بولیویا، برکینا فاسو، چین، ملائیشیا، نیکارا گوا، شام، یمن اور زمبابوے سے غیرمعمولی خدمات انجام دینے والی خواتین کو ایوارڈ کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ‘سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو 12 غیر معمولی خواتین کو اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں ایوارڈ سے نوازیں دے جہاں خاتون اول میلانیا ٹرمپ مذکورہ خواتین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں خطاب بھی کریں گی’۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق سیکریٹری آف اسٹیٹ کی جانب سے دنیا بھر میں غیر معمولی خدمات انجام دینے والی خواتین کے اعزا میں سالانہ ایوارڈ دیا جاتا ہے اور رواں برس اس روایت کو 14 سال ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 مسلمان خواتین رکنِ پارلیمنٹ منتخب

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سیکریٹری اسٹیٹ کی جانب سے امن، انصاف، انسانی حقوق، صںفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے اور دیگر خدمات پر یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

اعلامیے کےمطابق اب تک 73 ممالک سے تعلق رکھنے والی 134 خواتین کو یہ ایوارڈ دیا جاچکا ہے اور رواں اس کی تعداد بڑھ کر 144 خواتین اور 77 ممالک تک وسیع ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں قائم امریکی سفارتی مشنز ان خواتین کو ایوارڈ کے لیے نامزد کرتے ہیں اور حتمی طور پر 12 خواتین کی منظوری اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ عہدیداران دیتے ہیں۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ رواں برس افغانستان، یمن، شام اور پاکستان سمیت متعدد مسلمان ممالک کی خواتین کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

جلیلہ حیدر (پاکستان)

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف انسانی حقوق کی وکیل اور کارکن جلیلہ حیدر بھی دنیا بھر میں غیر معمولی خدمات انجام دینے والی 12 خواتین میں شامل ہیں۔

امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کے ایوارڈ کے لیے جلیلہ حیدر کو انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے پر اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جلیلہ حیدر نے ‘وی دا ہیومنز- پاکستان’ کی بنیاد رکھی جو مقامی برادریوں، بچوں اور خواتین کو مواقع پیدا کرنے کے لیے کام کرنے والی ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ جلیلہ حیدر غربت سے متاثرہ خواتین کو مفت قانونی معاونت فراہم کرتی ہیں اور ہزار برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی وکیل ہیں اور انہوں نے اپنی برادری کے افراد پر ہدفی حملوں کے خلاف مہم چلائی اور بھوک ہڑتا کی قیادت کی۔

مزید پڑھیں:پاکستانی نژاد معروف شیف فاطمہ علی کیلئے جیمز بیئرڈ ایوارڈ کا اعلان

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ بلوچستان کی صدر اور بلوچستان میں عورت مارچ کی شاخ کی صدر کی حیثیت سے عوامی مقامات، کام کی جگہ اور گھروں میں خواتین پر تشدد کے خلاف کام کیا۔

ظریفہ غفاری (افغانستان)

افغانستان سے تعلق رکھنے والی ظریفہ غفاری کو خواتین کے لیے ریڈیو اسٹیشن شروع کرنے اور میدان شر کی میئر بننے پر اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خطرات کے باوجود ظریفہ غفاری نے ہر قسم کی تنقید کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے مشن کو جاری رکھا اور مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ان کی خدمات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مخالفین کے خوف اور مفادات کے باوجود ‘کلین سٹی، گرین سٹی’ مہم شروع کی اور اس کو کامیاب بھی بنایا۔

شہلا ہمباٹوا(آذربائیجان)

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے وسطی ایشیائی ملک آذر بائیجان سے تعلق رکھنے والے وکیل شہلا ہمباٹوا کو حقوق کے لیے لڑنے والے افراد کی داد رسی کرنے پر اس ایوارڈ کے لیے نامزد کردیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے انسانی حقوق، صحافیوں، بلاگرز، نوجوانوں سماجی کارکنوں، حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنوں اور دیگر کے لیے قانونی خدمات فراہم کیں اور قانونی معاونت فراہم کی۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اس ایوارڈ کے لیے شام سے امینہ خولانی، یمن سے یاسمین القدہی، ملائیشیا سے سوسینا لیو، نیکاراگوا سے ایمایا کوپنز، چین سے سیراگل سویاتبے، برکینا فاسو سے کلیئر اوئیدراوگو، بولیویا سے زمینیا گالارزا، ارمینیا سے لکی کوچاریان اور زمبابوے سے ڈاکٹر ریتا نیامپنگا کو بھی ایوارڈ دیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کے خلاف ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز مستردکردی

کورونا وائرس سے جسم کے مختلف حصوں پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں؟

ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 77، ایمرجنسی سروس چیف بھی متاثر