دنیا

بھارت میں حفاظتی ایپ پر پاکستانی ٹرین کی تصویر

ایپ کو مزید متاثر کن بنانے کے عمل کے دوران ڈیولپر نے ایک تصویر پاکستانی ٹرین کی بھی استعمال کی، عہدیدار

بھارتی ریاست گجرات میں ریلوے پولیس نے حال ہی میں متعارف کروائی گئی ایپلی کیشن سے سبز ٹرین انجن کی تصویر کو اس وقت ہٹادیا جب یہ نشاندہی کی گئی کہ یہ بظاہر پاکستانی ٹرین معلوم ہوتی ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ کرائم اور ریلویز کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس گوتم پرمار کا کہنا تھا کہ 'ایپلی کیشن کو مزید متاثر کن بنانے کے لیے ایپ ڈیولپر نے ٹرینز کی کچھ تصاویر شامل کی تھیں، اسی عمل کے دوران انہوں نے نادانستہ طور پر ایک تصویر پاکستانی ٹرین کی استعمال کرلی'۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے والی بھارتی لڑکی کو ’غداری‘ کیس کا سامنا

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس حوالے سے علم ہوتے ہی ہم نے ڈیولپر سے اسے ہٹانے کا کہا اور یہ ایک غیر ارادی غلطی تھی'۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایپ 29 فروری کو گجرات کے وزیر مملکت برائے داخلہ پردیش سن جڈیجا کی طرف سے متعارف کروائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہر بنگلور میں پاکستان زندہ باد کے نعرے

اس ایپلی کیشن کا مقصد ٹرین صارفین کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں گجرات کی حکومتی ریلوے پولیس (جی آر پی) کی مدد حاصل کرنے کے لیے ایک پورٹل فراہم کرنا تھا۔

یہ ایپ صارف کو چھیڑ چھاڑ، کمپارٹمنٹ میں غیرمجاز شخص کے داخل ہونے، غیرقانونی تجارت اور لاپتہ بچوں کی اطلاع کے معاملے میں پولیس کی مدد طلب کرنے کا آپشن بھی فراہم کرتی ہے۔

کورونا وائرس کے پیشِ نظر چمن پر پاک-افغان سرحد 7 روز کیلئے بند

حقوق کی تنظیموں کا سوشل میڈیا قواعد پر مشاورتی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ

پلاننگ کمیشن عالمی بینک کی 50 لاکھ ڈالر کی تکنیکی امداد کے استعمال میں ناکام