آنر کے ان نئے فونز میں گوگل پلے اسٹور کے متبادل ہواوے ایپ گیلری کو دیا گیا ہے اور یہ فرانس، جرمنی، نیدرلینڈ، مصر، سعودی عرب اور ملائیشیا میں مارچ میں دستیاب ہوں گے۔
اب ہواوے ایپ گیلری کس حد تک لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے، اس کا فیصلہ تو مستقبل میں ہوگا۔
آنر 9 ایکس پرو
آنر 9 ایکس پرو میں 6.59 انچ فل ویو ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے ساتھ کمپنی کا اپنا کیرین 810 پراسیسر، 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔
اس فون کے بیک پر 3 کیمرے ہیں جن میں 48 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل سپروائیڈ اینگل لینس اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر شامل ہیں جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل پوپ اپ سیلفی کیمرا ہے۔
اس کے علاوہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری، ہیڈفون جیک، ایف ایم ریڈیو ریسیور اور فنگرپرنٹ ریڈر سائیڈ پر دیا گیا ہے۔
اس فون کو 249 یورو (41 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔
آنر وی 30 پرو
دوسری جانب آنر وی 30 پرو میں 6.57 انچ آئی پی ایس ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے اور یہ اس کمپنی کا دنیا میں متعارف ہونے والا پہلا فائیو جی فون بھی ہے۔
فون میں زیادہ طاقتور کیرین 990 فائیو جی پراسیسر، 8 جی بی ریم، 128 سے 256 جی بی اسٹوریج موجود ہے مگر ایس ڈی کارڈ کا آپشن نہیں۔
اس فون میں پنچ ہول ڈیزائن میں ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس میں ایک 32 میگا پکسل اور دوسرا 8 میگا پکسل کیمرا ہے۔
اس کے بیک پر 40 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے موجود ہیں۔
فون میں 4100 ایم اے ایچ بیٹری 40 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ موجود ہے جبکہ 27 واٹ فاسٹ وائرلیس اور ریورس چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے۔
اس فون کو سب سے پہلے روس میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا مگر اب تک قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔