سعودی عرب میں ہر گھنٹے میں 7 طلاقیں
سعودی عرب کی 99.6 فیصد نوکری پیشہ لڑکیاں شادی کے لیے پیسے بچانے کو اہم نہیں سمجھتیں، رپورٹ
اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک اور گزشتہ چند سال سے خواتین کو خودمختاری دینے میں پیش پیش سعودی عرب کے حوالے سے تازہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہاں طلاق کا رجحان گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑھ گیا۔
سعودی عرب میں کیے جانے والے تازہ سروے کے مطابق اس وقت ملک بھر میں ہر گھنٹے میں 7 جبکہ یومیہ 168 طلاقیں ہو رہی ہیں۔
اس سے قبل اگست 2019 میں کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا تھا کہ سعودی عرب میں ہر گھنٹے میں 5 طلاقیں ہو رہی ہیں۔
سعودی گزٹ کے مطابق اگست 2019 میں کیے جانے والے سروے سے معلوم ہوا تھا کہ ملک میں 84 فیصد طلاقیں شوہر اور بیوی کے درمیان بات چیت نہ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
سروے میں یہ حیران کن انکشاف بھی کیا گیا تھا کہ بے جوڑ شادیوں کی وجہ سے بھی سعودی عرب میں 54 فیصد طلاقیں ہوتی ہیں اور زیادہ تر نوجوان جوڑے ہی اس عمل میں پیش پیش ہیں۔