2 ہزار سال قدیم انسانی دماغ آج تک اصل حالت میں کیسے ہے؟
آثار قدیمہ کےماہرین نے برطانیہ کےقدیم ترین انسانی دماغ کاڈھانچہ دریافت کیا تھا جس کے بہترحالت میں ہونے کا رازسامنے آگیا۔
2008 میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے برطانیہ کے قدیم ترین انسانی دماغ کا ڈھانچہ دریافت کیا تھا جو حیران کن طور پر 2 ہزار 600 سال گزر جانے کے باوجود بھی اب تک بہتر حالت میں موجود ہے۔
یاد رہے کہ یارک یونیورسٹی کی ریسرچ کرنے والی آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے یہ انسانی دماغ دریافت کیا تھا اور اس وقت وہ حیران رہ گئے تھے کہ یہ اتنے سال تک کیسے بہتر حالات میں موجود ہے۔
تاہم اب اس دماغ کے ٹھیک حالت میں ہونے کے پیچھے چھپا راز سامنے آگیا۔
امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا تھا کہ دماغ کو محفوظ رکھنے میں مختلف عوامل اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں جن میں دماغ کے پروٹین شامل ہیں جبکہ یہ بات بھی اہم کردار ادا کرتی ہے کہ اس شخص کو کس طرح دفن کیا گیا تھا۔