غیر مسلم تارکین کو شہریت دینے کا بل، بھارت میں مظاہرے زور پکڑ گئے
پارلیمنٹ میں غیر مسلم تارکین وطن کو شہریت دینے سے متعلق بل پیش کیے جانے کے بعد بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں مظاہرے زور پکڑ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں جہاں قانون ساز بل پر بحث کر رہے ہیں تو وہیں اس بل کے خلاف مظاہرے بھی زور پکڑ رہے ہیں۔
آسام کے دارالحکومت گوہاٹی میں مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگائی جبکہ تری پورا میں قبائلی گروپوں نے بل کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہروں کے دوران عوام بل سے مسلمانوں کو نکالنے کے علاوہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے ہندوؤں کی آمد پر بھی ناراض نظر آئے۔
بھارت کے ایوان زیریں لوک سبھا میں تارکین وطن کو بھارت کی شہریت دینے کا متنازع بل پیش کردیا گیا جہاں اس قانون کے تحت مسلمانوں کے سوا چھ مذاہب کے غیرقانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت: شہریت بل سے مسلمانوں کو نکالنے پر ہزاروں افراد کا احتجاج